جمعہ , 30 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان سوست خنجراب سرحد پر گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہ، زرعی تجارت میں آسانی ہوگی

42 منٹس پہلے
A A
Agreement reached between Pakistan and China to activate a 'Green Channel' at the Sust-Khunjerab border; this will facilitate agricultural trade.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)پاکستان اور چین نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور زرعی مصنوعات کی ترسیل میں تیزی لانے کے لیے سوست خنجراب سرحد پر گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہ کرلیا۔ نئے انتظام کے تحت زرعی اور متعلقہ مصنوعات کی کھیپوں کو کسٹمز کلیئرنس میں ترجیح دی جائے گی، جس سے سرحد پار تجارت میں تاخیر کم ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں دونوں ممالک کے کسٹمز حکام کے درمیان معاہدے پر آن لائن دستخط کیے گئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ممبر کسٹمز آپریشنز سید شکیل شاہ نے کی، جبکہ چینی وفد کی سربراہی ارومچی کسٹمز کے ڈپٹی سربراہ اور تاشکورگن کسٹمز کے ڈائریکٹر لی چنگ ہوا نے کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق گرین چینل کے تحت دونوں ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر منتخب کی گئی زرعی مصنوعات کی کھیپوں کو ترجیحی بنیادوں پر پراسیسنگ اور جانچ پڑتال کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تاہم کسٹمز کے خطرات پر مبنی نگرانی اور ضروری حفاظتی ضوابط برقرار رہیں گے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے کسٹمز ادارے تجارتی معلومات اور ممکنہ خطرات سے متعلق اطلاعات کا تبادلہ بھی کریں گے، جس سے سرحدی نگرانی بہتر بنانے اور تجارتی معاملات میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

خراب ہونے والی اشیا کی فوری کلیئرنس ہوگی

نئے انتظام کی ایک اہم خصوصیت جلد خراب ہونے والی زرعی مصنوعات کی کھیپوں کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئرنس دینا ہے۔ اس اقدام سے پھلوں، سبزیوں اور دیگر جلد خراب ہونے والی اشیا کی سرحد پار ترسیل میں تاخیر کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ تاجروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔

معاہدے پر دستخط کے موقع پر پاکستانی وفد میں چیف کلکٹر کسٹمز پشاور، کلکٹر کسٹمز گلگت بلتستان، محکمہ تحفظ نباتات، نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سکیورٹی ادارے، پاکستان سنگل ونڈو اور وزارت تجارت کے نمائندے بھی شامل تھے۔ چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر نے بھی شرکت کی۔خنجراب سرحد پاکستان اور چین کی اہم تجارتی گزرگاہ

واضح رہے کہ خنجراب درہ گلگت بلتستان کو چین کے صوبے سنکیانگ سے ملاتا ہے۔ سطح سمندر سے تقریباً 15 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع یہ دنیا کی بلند ترین پختہ بین الاقوامی سرحدی گزرگاہ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان 1985 میں طے پانے والے سرحدی معاہدے کے تحت یہ گزرگاہ اپریل سے نومبر تک آمدورفت اور تجارت کے لیے کھلی رہتی ہے، جبکہ سردیوں میں شدید برف باری کے باعث تجارتی اور سفری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔گزشتہ سال 15 ارب روپے کسٹمز محصولات وصول۔

یہ بھی پڑھیں: بائننس پر ممکنہ سائبر حملے کی تحقیقات، کرپٹو کمپنیوں نے 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے منجمد کردیے

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال خنجراب سرحد کے راستے چین سے درآمدات پر پاکستان کسٹمز نے 15 ارب روپے محصولات وصول کیے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اسی گزرگاہ کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی اشیا بھی برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق گرین چینل کے فعال ہونے سے زرعی تجارت کی رفتار بہتر بنانے، سرحدی کلیئرنس کا عمل تیز کرنے اور پاکستان و چین کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

موضوعات : 'Green Channel#china#pakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

China has reached a major milestone in the construction of the world's longest high-speed railway tunnel beneath the sea.
تازہ ترین

چین نے سمندر کے نیچے دنیا کی طویل ترین تیز رفتار ریلوے سرنگ کی تعمیر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

30 اکتوبر , 2026
Lahore declared the world's most polluted city for the fourth consecutive day
پاکستان

لاہور مسلسل چوتھے روز دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

22 اکتوبر , 2026
China's satellite-based internet system has neared operational use.
تازہ ترین

چین کا مصنوعی سیاروں کے ذریعے انٹرنیٹ نظام عملی استعمال کے قریب پہنچ گیا

20 اکتوبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Three giant black holes in one galaxy, scientists are surprised

کائنات کا حیران کن راز

یہ بھی پڑھیں

PCB's decision to appoint a foreign head coach for the Pakistan women's cricket team

پی سی بی کا پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

30 اکتوبر , 2026
China has reached a major milestone in the construction of the world's longest high-speed railway tunnel beneath the sea.

چین نے سمندر کے نیچے دنیا کی طویل ترین تیز رفتار ریلوے سرنگ کی تعمیر میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

30 اکتوبر , 2026
Important progress on LNG deal between Pakistan and Qatar, agreement to reduce gas price

پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے پر اہم پیش رفت، گیس کی قیمت کم کرنے پر اتفاق

30 اکتوبر , 2026
Three giant black holes in one galaxy, scientists are surprised

کائنات کا حیران کن راز

30 اکتوبر , 2026
Agreement reached between Pakistan and China to activate a 'Green Channel' at the Sust-Khunjerab border; this will facilitate agricultural trade.

پاکستان اور چین کے درمیان سوست خنجراب سرحد پر گرین چینل فعال کرنے کا معاہدہ، زرعی تجارت میں آسانی ہوگی

30 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔