جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فضا میں اڑنے والی ٹیکسیوں کی تیاری

2 مہینے پہلے
A A
Development of flying taxis
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ٹریفک جام سے تنگ آ گئے ہیں؟ گھنٹوں کا سفر اب صرف چند منٹوں میں مکمل ہوگا۔ سائنس نے ایک اور حیران کن کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ دنیا بھر میں اڑنے والی الیکٹرک ٹیکسیوں کا خواب حقیقت بننے کے قریب پہنچ گیا ۔ وہ وقت دور نہیں جب آپ موبائل ایپ سے ٹیکسی بک کریں گے اور چند لمحوں بعد وہ آپ کے سامنے سڑک پر نہیں بلکہ آسمان سے اترتی دکھائی دے گی۔

امریکا کی معروف فضائی کمپنی جوبی ایوی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ الیکٹرک فضائی ٹیکسی جلد عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔کمپنی کے مطابق نیویارک کے مصروف علاقے مین ہیٹن سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک، جہاں سڑک کے راستے 45 منٹ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں، اب یہی سفر صرف دس منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کیا جا سکے گا۔

یہ جدید ٹیکسی دراصل الیکٹرک عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ طیارہ ہے، جو ہیلی کاپٹر، ہوائی جہاز اور ڈرون کی خصوصیات کو ایک ساتھ سمیٹے ہوئے ہے۔اس میں چھ طاقتور الیکٹرک روٹر نصب ہیں، جو اسے سیدھا اوپر اٹھاتے ہیں، پھر یہی روٹر اپنا زاویہ تبدیل کرکے اسے ہوائی جہاز کی طرح آگے بڑھاتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فضائی ٹیکسی چار مسافروں اور ایک پائلٹ کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ تقریباً 100 میل تک سفر کر سکتی ہے اور تقریباً ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرے گی، جبکہ اس کا شور عام ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں نہایت کم ہوگا۔

امریکی حکومت نے بھی اس منصوبے کی آزمائش کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ ، جنگ کا نقشہ بدلنے والی جدید انفراریڈ ٹیکنالوجی تیار

رواں موسم گرما میں نیویارک، نیو جرسی، ٹیکساس اور فلوریڈا میں سرکاری نگرانی میں آزمائشی پروازیں شروع ہوں گی۔

ابتدائی مرحلے میں یہ فضائی ٹیکسیاں سامان کی ترسیل کریں گی، جبکہ بعد ازاں رضاکار مسافروں کو بغیر کرائے آزمائشی پروازیں کرائی جائیں گی۔

اس منصوبے میں دنیا کی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں ،جوبی ایوی ایشن کو ٹویوٹا، اوبر اور ڈیلٹا ایئر لائنز کی مالی اور تکنیکی معاونت حاصل ہے، جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فضائی ٹیکسی کا کرایہ بھی عام زمینی ٹیکسی کے برابر رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو شہروں میں ٹریفک جام، سفر کا وقت اور فضائی آلودگی نمایاں حد تک کم ہو سکتی ہے۔پہاڑ، دریا، پل اور مصروف شاہراہیں اب سفر میں رکاوٹ نہیں بنیں گی، کیونکہ فضائی ٹیکسیاں سیدھا منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اڑنے والی گاڑیاں کبھی صرف فلموں اور کارٹونوں کا حصہ سمجھی جاتی تھیں، لیکن اب وہ حقیقت کا روپ دھار رہی ہیں۔ اگر آزمائشی مرحلہ کامیاب رہا تو آنے والے چند برسوں میں دنیا کے بڑے شہروں میں سڑکوں کے ساتھ ساتھ آسمان بھی ٹیکسیوں سے آباد نظر آئے گا، اور فضائی سفر صرف امیروں کی نہیں بلکہ عام شہریوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن سکتا ہے

موضوعات : #airtaxitaxi
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Those counting down will themselves be set straight, and their count will be set straight too—Rana Sanaullah.

الٹی گنتی گننے والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے ،ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی ،رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیں

Mir Raza's family's request to summon senior police officers in personal capacity rejected

میر رضا کے اہل خانہ کی سینئر پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد

25 ستمبر , 2026
Sindh High Court bans video and photography

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد

25 ستمبر , 2026
Significant drop of over 21% in LNG prices

ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

25 ستمبر , 2026
Fake news will no longer work Sindh government's major decision.

اب فیک نیوز نہیں چلے گی ،سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

25 ستمبر , 2026
A Rs 20 billion package and a 100-day plan will be implemented in Azad Kashmir Amir Muqam

آزاد کشمیر میں 20 ارب روپے کے پیکیج ، 100 روزہ منصوبے پر عمل ہو گا، امیر مقام

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔