لاہور(پاک ترک نیوز) مسلسل چوتھے روز بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ۔صوبائی دارالحکومت کا فضائی معیار کا انڈیکس تین سو چھ تک پہنچ گیا ۔
فضائی آلودگی کی شرح انتہائی خطرناک حد تک بڑھنے سے شہریوں میں ناک، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری خشک موسم کے باعث یہ انڈیکس مزید خراب ہونے اور آلودگی کا تناسب بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول لیوی خاتمے کا معاملہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور لیاقت بلوچ کا رابطہ
عالمی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے اور عراق کا شہر بغداد تیسرے نمبر پر ہے۔












