تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کی جانب سے امریکی بحری ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ، سینٹکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج کے تمام بحری جہازوں کا ریکارڈ موجود ہے، جن میں آبنائے ہرمز میں گشت کرنے والے جدید سمندری ڈرونز بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک امریکی بحری ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں دھرنے اور سڑکوں کی بندش پر شہریوں کی تنقید
تاہم امریکی سینٹکام نے ایرانی دعوے کی تردید کرتے ہوئے اپنے بحری اثاثوں سے متعلق ریکارڈ کا حوالہ دیا ہے۔












