اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو گئی ۔
دو ہزار پچیس میں یورپ غیر قانونی طریقے سے جانے والوں کی تعداد میں 26 فیصد کمی ہوئی ،گزشتہ 1 سال کے دوران غیر قانونی سفر کرنے والوں کی تعداد میں 64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ آگ کی لپیٹ میں! ہیٹ ڈوم کا حملہ، ریڈ الرٹ جاری
انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو یورپی ادارے کی جانب سے بھی سراہا گیا۔
حکام کے مطابق پیشہ ورانہ گداگری کے باعث ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد میں 2025 کے دوران 75 فیصد ۔جعلی اور فرضی سفری دستاویزات پر بے دخلی کے واقعات میں 31 فیصد کمی ہوئی۔












