فیصل آباد(پاک ترک نیوز) میں ستیانہ روڈ پر سٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم اداکارہ اور ان کے بھائی محفوظ رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ندا چوہدری اپنے بھائیوں کے ہمراہ کار میں تھیٹر سے واپس جا رہی تھیں کہ ستیانہ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت،ہلاکتوں کے دعوے
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم ندا چوہدری اور ان کے بھائی کسی جانی نقصان سے محفوظ رہے۔
واقعے کا مقدمہ ندا چوہدری کی مدعیت میں تھانہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔






