لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے علاقہ محمو بوٹی میں بچی کھلے مین ہول میں گر گئی ، علاقہ مکینوں کی بروقت کوششوں سے بچی کو مین ہول سے زندہ نکال لیا گیا۔،سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو گٹر میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مقامی افراد کا کہنا ہے ریسکیو اہلکار اطلاع کے باوجود نہیں پہنچے ، بارہا شکایات کے باوجود مین ہول بند نہ کیا گیا۔
کھلے مین ہولز لاہور بھر میں خطرہ ہے، محمود بوٹی واقعہ نے حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد واسا کی کارکردگی ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں آگئی۔












