Posts
واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں شریک جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کی جنگ میں شدت
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ یہ دعوے سراسر غلط ہیں، کشنر اور وٹکوف صدر ٹرمپ کی ٹیم کے قابلِ اعتماد ارکان ہیں، یہ تصور ہی مضحکہ خیز ہے کہ وہ اندرونی معلومات سے مالی فائدہ اٹھا رہے تھے۔












