بدھ , 4 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ناسا کا ہبل خلائی دوربین کو بچانے کا منصوبہ، مدار بلند کرنے کے لیے نجی کمپنیوں سے تجاویز طلب

50 منٹس پہلے
A A
NASA's plan to save the Hubble Space Telescope seeks proposals from private companies to raise its orbit
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا نے تاریخی ہبل خلائی دوربین کو مزید کئی سال فعال رکھنے کے لیے نئی کوششیں شروع کردیں۔ ادارے نے نجی کمپنیوں اور صنعتوں سے ایسی تجاویز طلب کرلی ہیں جن کے ذریعے دوربین کا مدار بلند کرکے اسے زمین کی فضا میں داخل ہونے سے بچایا جاسکے۔

خلائی ویب سائٹ اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق ناسا نے 29 اکتوبر کو معلومات کی فراہمی کے لیے درخواست جاری کی، جس میں ہبل کی خلا میں مرمت، مدار کی بلندی میں اضافے اور اس کی سائنسی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے امکانات شامل ہیں۔

اپریل 1990 میں لانچ ہونے والی ہبل دوربین نے کائنات کے بارے میں انسانی علم میں غیر معمولی اضافہ کیا۔ اس نے کائنات کے پھیلاؤ کی رفتار میں اضافے کے شواہد فراہم کرنے سمیت سیاروں، ستاروں اور کہکشاؤں سے متعلق اہم دریافتوں میں کردار ادا کیا۔ اس کی مدد سے اب تک کم از کم 23 ہزار سائنسی تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔

ناسا کے مطابق زمین کی فضا کی معمولی مزاحمت کے باعث ہبل کا مدار مسلسل نیچے آرہا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ 2033 یا 2034 میں زمین کی فضا میں داخل ہوجائے گی۔ دوربین کو بچانے کے لیے ممکنہ مشن 2032 میں انجام دینا ہوگا۔

ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین کا کہنا ہے کہ ہبل کی سائنسی اہمیت کے پیش نظر اسے زیادہ سے زیادہ عرصے تک فعال رکھنے کے ہر معقول امکان کا جائزہ لیا جانا چاہیے، خصوصاً اگر اس پر نیا خلائی مشن بھیجنے کے مقابلے میں کم لاگت آئے۔

ہبل دوربین کی خلا میں مرمت کے لیے اس سے قبل بھی کوششیں کی جاچکی ہیں۔ خلائی شٹل کے ذریعے خلاباز پانچ مرتبہ اس کی مرمت کرچکے ہیں، آخری مشن 2009 میں بھیجا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: سویڈن کا جنگی طیارے کا مصنوعی ذہانت سے کنٹرول

ناسا کی درخواست میں متبادل تجاویز بھی شامل ہیں، جن میں مشن کے اختتام پر دوربین کو محفوظ اور کنٹرول شدہ انداز میں زمین کی فضا میں داخل کرنا یا اسے کسی دوسرے مدار میں منتقل کرنا شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ناسا نے سوئفٹ خلائی رصدگاہ کا مدار بلند کرنے کے لیے بھی ایک نجی کمپنی کے ساتھ 3 کروڑ ڈالر کا منصوبہ شروع کیا تھا، تاہم تکنیکی اور کنٹرول مسائل کے باعث خلائی جہاز اس رصدگاہ تک نہیں پہنچ سکا۔

موضوعات : HubbleSpacenassatelescope
ShareSend

متعلقہ خبریں

The new eye of the universe is ready to go into space
تازہ ترین

کائنات کی نئی آنکھ خلا میں جانے کو تیار

27 اگست , 2026

یہ بھی پڑھیں

NASA's plan to save the Hubble Space Telescope seeks proposals from private companies to raise its orbit

ناسا کا ہبل خلائی دوربین کو بچانے کا منصوبہ، مدار بلند کرنے کے لیے نجی کمپنیوں سے تجاویز طلب

4 نومبر , 2026
چوہدری سالک حسین کا قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

چوہدری سالک حسین کا قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

4 نومبر , 2026
سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر قرض کی مدت بڑھا دی، وزیر خزانہ

سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر قرض کی مدت بڑھا دی، وزیر خزانہ

4 نومبر , 2026
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،اضافی چینی کی برآمد کا جائزہ

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،اضافی چینی کی برآمد کا جائزہ

4 نومبر , 2026
لاہور،کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز

لاہور،کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز

4 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔