اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور نوٹس موصول ہونے پر اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہیں ابھی تک کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب انہیں قانونی نوٹس ملے گا تو وہ اس کا جواب دیں گے اور اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کریں گے۔
چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود بھی کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن موجود ہے۔












