مدینہ منورہ(پاک ترک نیوز ) سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثیوں کا مدینہ منورہ کے علاقے میں بھیجا گیا ڈرون تباہ کر دیا، مدینہ منورہ کے علاقے میں حوثی ملیشیا کا ڈرون مار گرایا۔
دوسری جانب حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ پر ڈرون حملے کرنے کی تردید کردی۔
یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے حوثی ٹھکانوں پر 1087 حملے کیے، جن میں تقریباً 336 ملیشیا کمانڈروں اور جنگجوؤں کو ہلاک کرنے اور 112 فوجی گاڑیوں اور دیگر عسکری سازوسامان کو تباہ یا ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں ’فجرِ یمن‘ مہم کا حصہ تھیں جن میں جنگی طیاروں، ڈرونز، فیلڈ آرٹلری اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔
سعودی اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملوں میں اگلے مورچوں پر قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، حوثیوں کے اجتماع اور کمک پہنچانے والے دستے، فائرنگ کی پوزیشنیں، قلعہ بندیاں، رسد اور نقل و حرکت کے راستے اور بھاری ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔












