ہفتہ , 31 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

48 منٹس پہلے
A A
We are cautiously optimistic about Iran-US mediation DG ISPR
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے اپنے کردار کے حوالے سے ’محتاط انداز میں پرامید‘ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تاحال ایسے طاقت ورعناصر موجود ہیں جو نقصان پہنچا رہے ہیں اور رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، جن کا خیال ہے کہ تنازع ان کے فائدے میں ہے۔

انہوں نے ایران کے ساتھ ہونے والی گفتگو یا امریکا کی حمایت پر بات کرنے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حال ہی میں سعودی عرب اور ترکیے کے عہدیداروں کے ہمراہ تہران کا دورہ کیا تھا اور وہاں ایران کے اعلیٰ عسکری حکام اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان اور ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالین بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا دیوہیکل روبوٹ، گائے جتنا وزن اٹھائے گا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مکہ دفاعی معاہدے میں ایران کی شمولیت کے حوالے سے سوال پر کہا کہ معاہدے کا متن کسی نئے رکن کو شامل ہونے سے نہیں روکتا، جو بھی مشترکہ دفاع اور علاقائی امن کے وژن سے متفق ہے شامل کیوں نہیں ہوسکتا ہے، ہر کسی کا خیرمقدم ہے تاہم یہ فیصلہ تینوں بنیادی فریقین کی سیاسی قیادت کو کرنا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رواں برس طے پایا تھا اور تینوں ممالک نے 7 اگست کو معاہدے پر دستخط کیے تھے اور کہا تھا کہ تینوں ممالک میں سے کسی پر حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

ایران میں تینوں ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں کی ایرانی حکام ملاقات کے بعد ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا تھا کہ خطے کی سلامتی بغیر کسی بیرونی مداخلت کے خطے کے ممالک کو ہی یقینی بنانی چاہیے۔

معاہدے کے تحت سعودی عرب میں پاکستان کے مزید فوجیوں کی تعیناتی پر کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ اس کا انحصار صورت حال اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے فیصلے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ہم یمن تنازع کا حصہ نہیں ہیں جو یمن کا اندرونی تنازع ہے۔

موضوعات : americadgispriranrawalpindi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Progress in negotiations is not possible without accepting Iran's 7 conditions, says Mohammad Baqer Qalibaf.
تازہ ترین

ایران کی 7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں، محمد باقر قالیباف

30 اکتوبر , 2026
Preparing for new military action against Iran US CENTCOM commander gives important briefing to Trump
تازہ ترین

ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی تیاری؟ امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ٹرمپ کو اہم بریفنگ

30 اکتوبر , 2026
The US midterm elections will be held on November 3.
تازہ ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے

30 اکتوبر , 2026
Strict conditions for air taxi service in the US
تازہ ترین

امریکا میں ایئر ٹیکسی سروس کے لیے سخت شرائط

28 اکتوبر , 2026
US spending on the war in Iran has exceeded $47 billion.
تازہ ترین

ایران جنگ پر امریکی اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

28 اکتوبر , 2026
Preparation for a major attack on Iran following the US midterm elections Gulf states have been informed.
تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری؟ خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا گیا

28 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Pakistan and Sri Lanka to face each other in tri-nation series final today

سہ ملکی سیریز ، پاکستان اور سری لنکا فائنل معرکہ میں آج مد مقابل

یہ بھی پڑھیں

China introduces an advanced 40mm projectile capable of penetrating a 130mm-thick steel plate from a distance of one kilometer.

چین کا جدید 40 ایم ایم گولہ متعارف، ایک کلومیٹر سے 130 ملی میٹر موٹی فولادی پلیٹ کو چھیدنے کی صلاحیت

31 اکتوبر , 2026
Drone attack by Houthi militia on Medina; drone destroyed in mid-air Saudi-led coalition

مدینہ منورہ پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہ، فضا میں تباہ کر دیا: سعودی اتحاد

31 اکتوبر , 2026
Pakistan and Sri Lanka to face each other in tri-nation series final today

سہ ملکی سیریز ، پاکستان اور سری لنکا فائنل معرکہ میں آج مد مقابل

31 اکتوبر , 2026
We are cautiously optimistic about Iran-US mediation DG ISPR

ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

31 اکتوبر , 2026
China’s giant robot will be able to lift the weight of a cow.

چین کا دیوہیکل روبوٹ، گائے جتنا وزن اٹھائے گا

31 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔