جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مذاکرات یورینیم افزودگی سے مشروط ہوئے تو بات چیت نہیں ہو گی، ایران کا دوٹوک جواب

1 سال پہلے
A A
مذاکرات یورینیم افزودگی سے مشروط ہوئے تو بات چیت نہیں ہو گی، ایران کا دوٹوک جواب
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اگر امریکہ نے جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو تہران ایسے کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا سے گفتگو میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کی شرط افزودگی روکنا ہے، تو ایسے مذاکرات ممکن ہی نہیں۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ اسرائیلی حملوں اور 12 روزہ شدید کشیدگی کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امیدیں پیدا ہو رہی تھیں۔ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں پرامن مقاصد کے لیے افزودگی کا حق ترک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اس موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی ممکنہ ملاقات کے لیے تاریخ، وقت یا مقام کا تعین تاحال نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کے درمیان پانچ دور ہو چکے ہیں، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔
یہ بات چیت، جو عمان کی ثالثی میں ہو رہی تھی 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر اچانک حملوں کے بعد معطل ہو گئی تھی، بعد ازاں امریکہ نے بھی اسرائیل کی حمایت میں محدود فضائی حملے کیے۔
ایرانی ترجمان بقائی نے الزام عائد کیا کہ ہم خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوئے، مگر چھٹے دور سے قبل اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران سفارتکاری اور بامقصد بات چیت کا حامی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کی راہ اب بھی کھلی ہے، اور ہم سنجیدگی سے پرامن حل کی کوشش جاری رکھیں گے۔

موضوعات : #iran#pakturknews#tehranamerica
ShareSend

متعلقہ خبریں

Another blow to Trump Resolution passed to limit war powers regarding Iran.
تازہ ترین

ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

16 ستمبر , 2026
Major plan by a US defense company five prototypes of 'Valkyrie' autonomous combat aircraft to be produced.
تازہ ترین

امریکی دفاعی کمپنی کا بڑا منصوبہ، ویکٹس خودکار جنگی طیاروں کے نمونے پانچ کر دیے جائیں گے

15 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy
تازہ ترین

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
After oil, the US is also eyeing Venezuela's mineral reserves.
تازہ ترین

امریکا کی تیل کے بعد وینزویلا کے معدنی ذخائر پر بھی نظریں

12 ستمبر , 2026
We will not surrender, Iranian President's blunt response to America and Israel
تازہ ترین

ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،ایرانی صدر کا امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک جواب

12 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market
تازہ ترین

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم تاریخ کے دوسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر

آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم تاریخ کے دوسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔