لاہور ( پاک ترک نیوز) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور 55ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔
نیول چیف نے کہا مستقبل کی جنگیں روایتی عسکری تصورات پر نظرثانی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ افرادی قوت کی متقاضی ہیں، جدید جنگی ماحول اور سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر اور لچکدار حکمت عملی ناگزیر ہے۔
نیول چیف نے مزید کہاپاکستان نیوی جدیدیت، خود انحصاری اور مشترکہ آپریشنز کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اسٹریٹجک بصیرت اور آپریشنل مہارتوں میں مزید اضافہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جدید تیمور کروز میزائل دشمنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی
نیول چیف نے کہا بحرِ ہند کا خطہ بدلتی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور طاقت کے توازن کے باعث مسلسل چیلنجز سے دوچار ہے،علاقائی سکیورٹی ماحول پر عالمی اور علاقائی طاقتوں کی رقابتوں کے اثرات نمایاں ہیں
ایڈمرل نوید اشرف نے اسٹاف کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا پیشہ ورانہ مہارت، تجزیاتی سوچ اور جدت کو مستقبل کی ذمہ داریوں کا محور بنایا جائے۔












