اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے سولر پینل درآمدات میں مبینہ منی لانڈرنگ پر آئی ایم ایف کو سخت اقدامات کی یقین دہانی کر دی ۔
سولر درآمدات میں اوور اِن وائسنگ کے ذریعے 70 ارب روپے بیرونِ ملک منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق 2017 سے 2022 کے دوران 6 ہزار 232 درآمدی دستاویزات میں مبینہ اوور اِن وائسنگ کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سولر درآمدات اسکینڈل پر نگرانی کمیٹی قائم کر دی۔۔ منی لانڈرنگ روکنے میں ناکامی پر ایف ایم یو، ایف بی آر، کسٹمز اور دیگر اداروں کے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔












