اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 9ماہ میں 12کھرب وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
دستاویز کے مطابق جولائی 2025میں صارفین سے 1کھرب 45ارب اگست میں 1کھرب 15ارب پیٹرولیم لیوی کی مد میں لیے گئے ۔ستمبر میں 1کھرب 11ارب،اکتوبر میں 1کھرب 45ارب ،نومبر میں 1کھرب 51ارب،دسمبر میں 1کھرب 57ارب لیوی کی مد میں وصول کیے گئے ۔
جنوری 2026میں صارفین سے 1کھرب ، فروری میں 1کھرب 20ارب،مارچ میں 1کھرب 37ارب لیے گئے۔












