بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

2 مہینے پہلے
A A
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نیپرا نے آئندہ 800 میگاواٹ کے ونڈ اور سولر پاور منصوبوں کی نیلامی میں بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم لازمی قرار دینے کی حکومتی تجویز کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق سولر اور ونڈ منصوبوں میں نصب بیٹری اسٹوریج سسٹم کی صلاحیت متعلقہ منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت کے کم از کم 10 فیصد کے برابر ہونا ضروری ہوگا۔

ترمیم شدہ وِیلنگ آکشن پراسیس کے تحت آزاد سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (ISMO) رواں ماہ 400 میگاواٹ کے پہلے بلاک کے لیے بولیوں کی دعوت جاری کرسکے گا۔

پہلی نیلامی میں شرکا کو درخواست برائے تجاویز جاری ہونے کے بعد اپنی بولیاں جمع کرانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا جائے گا، جبکہ آئندہ نیلامیوں کے لیے یہ مدت ایک ماہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھںی: چین میں دنیا کا بلند ترین سولر تھرمل پاور پلانٹ، 15 ہزار 927 آئینے نصب

حکام کے مطابق بیٹری اسٹوریج سسٹم کو لازمی کرنے کا مقصد قابلِ تجدید توانائی کو قومی گرڈ میں بہتر انداز سے شامل کرنا اور "ڈک کَرْو” کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔

ڈک کَرْو کی صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دن کے اوقات میں بڑی تعداد میں صارفین سولر بجلی استعمال کرنے کے باعث گرڈ سے کم بجلی لیتے ہیں، لیکن شام کے وقت سولر پیداوار کم ہوتے ہی یہی صارفین اچانک دوبارہ گرڈ پر آجاتے ہیں، جس سے بجلی کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔نیپرا کے مطابق بیٹری اسٹوریج گرڈ میں لچک پیدا کرنے اور بجلی کی طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی میں کم از کم 10 فیصد بیٹری اسٹوریج لازمی ہوگا، تاہم سرمایہ کار اس سے زیادہ صلاحیت کی بیٹریاں بھی نصب کرسکیں گے، کیونکہ ماڈلنگ کے مطابق زیادہ بیٹری اسٹوریج سے منصوبوں کی مالی استعداد بہتر ہوسکتی ہے۔

نیپرا نے نیلامی کے عمل سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی ہے۔

موضوعات : neprasolarwindpower
ShareSend

متعلقہ خبریں

بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ
پاکستان

بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ

8 اکتوبر , 2026
بجلی کی طلب کے تخمینوں میں بڑا فرق،چیئرمین نیپرا کا شفاف منصوبہ بندی پر زور
پاکستان

بجلی کی طلب کے تخمینوں میں بڑا فرق،چیئرمین نیپرا کا شفاف منصوبہ بندی پر زور

14 ستمبر , 2026
Petition against slab system in electricity bills, detailed response sought from NEPRA
تازہ ترین

بجلی بلوں میں سلیب نظام کے خلاف درخواست، نیپرا سے تفصیلی جواب طلب

10 ستمبر , 2026
World's highest solar thermal power plant in China; 15,927 mirrors installed.
تازہ ترین

چین میں دنیا کا بلند ترین سولر تھرمل پاور پلانٹ، 15 ہزار 927 آئینے نصب

11 اگست , 2026
102 MW Gulpur Hydropower Project NEPRA approves 30-year tariff.
تازہ ترین

102 میگاواٹ گلپور ہائیڈرو پاور منصوبہ، نیپرا کا 30 سالہ ٹیرف منظور

11 اگست , 2026
چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟
پاکستان

چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

28 جولائی , 2026
اگلی خبر
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

یہ بھی پڑھیں

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026
ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

28 اکتوبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد

28 اکتوبر , 2026
Islamabad’s model jail will become operational within three days; initially, 1,500 prisoners will be transferred.

اسلام آباد کی ماڈل جیل تین روز میں فعال ہو جائے گی، ابتدائی طور پر 1500 قیدی منتقل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔