اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس بار بہتر پلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ لیڈ کروں گا، شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
پی سی بی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا بیٹنگ کے دوران میری سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے اور اگر ٹیم کو تیز کھیلنے کی ضرورت ہو تو تیز کھیلتا ہوں۔
بابر اعظم نے مزید کہا وقت کے ساتھ کپتانی میں پختگی اور کلیئرٹی آتی ہے، بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی، میری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کروں، انٹرنیشنل کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا بیٹنگ کے دوران میری سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے، اگر ٹیم کو تیز کھیلنے کی ضرورت ہو تو تیز کھیلتا ہوں، صورتِ حال کے مطابق دفاعی بیٹنگ کرتا ہوں، مثبت تنقید کو سنتے ہیں اور مفید باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔












