کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے ،مختلف حادثات میں اکیس افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے۔
بلدیہ مدینہ کالونی میں دیوار گرنے سے تیرہ افراد جان سے گئے ، ملیر مجید کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی دم توڑ گئے، ملیرمیمن گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔
گلستان جوہر میں دیوار گرنے سے چار سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی ، کلفٹن نیلم کالونی کے قریب درخت گرنے سے خاتون کی جان چلی گئی،یاروگوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص چل بسا۔
کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے اور سائن بورڈ گر گئے، بارش ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا،کراچی میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔












