اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم نے انگڑائی لے لی، لاہور کے کئی علاقوں میں بادل برس پڑے، بوندیں پڑتے ہی موسم میں خنکی بڑھ گئی اور سردی نے دستک دے دی۔اسلام آباد میں بوندا باندی جبکہ مری میں بارش اور ژالہ باری سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا۔ نارووال، سرائے عالمگیر، شکر گڑھ اور گردونواح میں بھی رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔علی پور چٹھہ، میانوالی اور داؤد خیل سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی اور موسم میں خنکی بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، اکنامک زونز کمپنی میں 18ارب 46 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
بارش کے بعد شہریوں نے موسم کی تبدیلی کو خوشگوار قرار دیا، جبکہ سردی کی آمد کے آثار نمایاں ہونے لگے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے












