واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا میں کیے گئے ایک نئے واشنگٹن پوسٹ-ایپسوس سروے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ پر عوام کے اعتماد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق 52 فیصد امریکی سپریم کورٹ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں، جبکہ تقریباً 46 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ عدالت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے متعلق فیصلے قانون کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی یا نظریاتی رجحانات کی بنیاد پر کر رہی ہے۔
رائے شماری سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد کو خدشہ ہے کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلوں پر سیاسی نظریات اثرانداز ہو رہے ہیں، جس سے عدالتی غیرجانبداری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
یہ بھیی پڑھیں: امریکی فوج کے 9ویں روز بھی ایران پر حملے
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ برسوں میں سپریم کورٹ کے متعدد اہم فیصلوں نے امریکی سیاست اور معاشرے میں شدید بحث کو جنم دیا ہے، جس کے باعث عدالت کے کردار اور عوامی اعتماد پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں عدالتی فیصلے، صدارتی اختیارات اور سیاسی تقسیم ایک مرتبہ پھر قومی مباحثے کا اہم موضوع بنے ہوئے ہیں۔












