منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا ،کینیڈا مذاکرات میں ڈیڈ لاک، کینیڈین گاڑیوں پر محصولات میں اضافے کا خدشہ

2 مہینے پہلے
A A
Deadlock in US-Canada talks; fear of tariff hikes on Canadian vehicles.
Share on Facebookwhatsapp

اوٹاوہ ( پاک ترک نیوز) امریکا اور کینیڈا کے درمیان گاڑیوں پر عائد محصولات کم کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات کسی حتمی معاہدے تک نہ پہنچ سکے، جس کے بعد کینیڈا میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر امریکی محصولات میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

مجوزہ معاہدے کے تحت کینیڈا سے امریکا آنے والی گاڑیوں اور ہلکے ٹرکوں پر زیادہ سے زیادہ محصول 25 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز تھی، تاہم مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یہ ریلیف فی الحال نہیں مل سکا۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں امریکا میں فروخت ہونے والی گاڑیوں میں کینیڈا میں تیار ہونے والی گاڑیوں کا حصہ تقریباً 6 فیصد تھا، تاہم موجودہ محصولات برقرار رہنے یا مزید بڑھنے سے امریکی آٹو کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

فورڈ، جنرل موٹرز، اسٹیلانٹس، ٹویوٹا اور ہونڈا سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے ایسے ماڈلز متاثر ہوسکتے ہیں جو کینیڈا میں تیار ہوکر امریکی مارکیٹ میں فروخت ہوتے ہیں۔ گاڑیوں کے پرزہ جات پر زیادہ محصول امریکی آٹو صنعت کی پوری سپلائی چین کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنرل موٹرز کے مقبول شیورلے سلوراڈو پک اپ ٹرک کی تقریباً 17 فیصد پیداوار کینیڈا میں ہوتی ہے، جبکہ اسٹیلانٹس کی کرسلر پیسفیکا کی تیاری کے لیے کینیڈا اس کا واحد مرکز ہے۔ فورڈ بھی اوک ول پلانٹ سے بڑے ٹرک امریکا درآمد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا سب سے زیادہ قرض کس کے پاس؟

جاپانی کمپنیوں ٹویوٹا اور ہونڈا کو بھی زیادہ محصولات کا بڑا خطرہ درپیش ہے۔ دونوں کمپنیوں نے 2025 میں کینیڈا میں تیار ہونے والی تقریباً 75 فیصد سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں حصہ لیا، جن میں سے بڑی تعداد امریکا برآمد ہوئی۔امریکی آٹو صنعت کے نمائندوں نے کینیڈا کو زیادہ محصولات کی زد میں رکھنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی گاڑیوں کی صنعت ایک دوسرے سے گہری طرح جڑی ہوئی ہے۔

تاہم صنعت سے وابستہ بعض حلقے اب بھی پرامید ہیں کہ جنوری سے قبل امریکا اور کینیڈا کسی نئے تجارتی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔

موضوعات : #americacanandacarsvehical
ShareSend

متعلقہ خبریں

European Union's decision to limit imports of Chinese hybrid vehicles
تازہ ترین

یورپی یونین کا چینی ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد محدود کرنے کا فیصلہ

13 اکتوبر , 2026
The Canadian Prime Minister will visit Türkiye this month.
تازہ ترین

کینیڈین وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے

9 اکتوبر , 2026
Man who threw vinegar at Ilhan Omar sentenced to 14 months in prison
تازہ ترین

الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا

18 ستمبر , 2026
Formal communication of three-day Pakistan International Auto Show 2026 in Lahore.
تازہ ترین

لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

18 ستمبر , 2026
Decision made to purchase 30 bulletproof vehicles for the Shanghai Cooperation Organization summit; Rs 6.6 billion approved.
تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،6 ارب 60 کروڑ روپے منظور

10 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Gaza ceasefire at risk; Israeli attacks undermining the truce US.

غزہ جنگ بندی خطرے میں، اسرائیلی حملے جنگ بندی کو نقصان پہنچا رہے ہیں،امریکا

یہ بھی پڑھیں

4,582 incidents of grave crimes against children in Afghanistan.

افغانستان میں بچوں کے خلاف سنگین جرائم کے 4582 واقعات

13 اکتوبر , 2026
FPCCI opposes imposing an additional burden of Rs268 billion on electricity consumers.

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی بجلی صارفین پر 268ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی مخالفت

13 اکتوبر , 2026
کراچی کی عدالت نے اقرار الحسن کا4روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

کراچی کی عدالت نے اقرار الحسن کا4روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

13 اکتوبر , 2026
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi met with Magnus Brunner, the European Commissioner for Home Affairs and Migration.

وزیر داخلہ محسن نقوی سے یورپی کمشنر برائے داخلی امور کی ملاقات

13 اکتوبر , 2026
Boeing 737-800 replaced by the Max 8 lower fuel consumption, longer-range flights.

بوئنگ 737-800 کی جگہ میکس 8 کی انٹری، کم ایندھن خرچ، زیادہ فاصلے کی پرواز

13 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔