واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی فوج نے نویں رات ایران پر حملے کیے ہیں ، ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاع اور ساحلی نگرانی کے مقامات، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور مواصلاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔
جنوبی مشرقی ایران کے شہر چابہار میں دھماکے سنے گئے ،سیرک،ہرمزگان ،بوشہر ،کوناراک پر بھی حملے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج ایران کے اندر گھس گئی تو کیا ہوگا؟
امریکی سینٹ کام کے مطابق حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔ایران نے جنوبی علاقے میں امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔












