واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا ایک اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کا جنگی گروپ اور میرینز کا دستہ بھی ممکنہ طور پر تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دینے پر ایران کی ٹرمپ پر تنقید
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے حملے کی صورت میں تہران جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔












