منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ،متعدد بستیاں ڈوب گئیں ،لاکھوں بے گھر

12 مہینے پہلے
A A
سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ،متعدد بستیاں ڈوب گئیں ،لاکھوں بے گھر
Share on Facebookwhatsapp

لاہور، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور،(پاک ترک نیوز ) پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں دریائے ستلج، چناب اور راوی میں آنے والی شدید طغیانی اور اونچے درجے کے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد مواضع اور بستیاں ڈوب گئیں، کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، انتظامیہ نے 2 دن اہم قرار دیئے جبکہ شہری آبادیوں کو بچانے کیلئے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملتان اور مظفرگڑھ کی ٹیکنیّکل ٹیم نے ایک پوائنٹ پر اتفاق کر لیا، کریٹیکل لیول پر ملتان اور مظفرگڑھ کی ٹیکنیّکل کمیٹی 3 گھنٹے بعد متفق ہوئی، دونوں کمیٹیوں نے کریٹیکل لیول 393.50 ڈیسائیڈ کیا جبکہ شیر شاہ فلڈ بند پر اس وقت کریٹیکل لیول 392.00 ہے۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے ٹریک کلیئر کرانے کیلئے ٹیکنیّکل ٹیم سے وقت مانگ رکھا ہے، ملتان سے مظفر گڑھ روڈ ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا، بہاولپور بائی پاس سے پل چناب دونوں اطراف اور مظفر گڑھ سے ٹریفک کو ڈائیورشن دی گئی ہے۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ہیڈ محمد والا روڈ پل چناب پہلے سے بند ہے اور تاحال بند ہے، شہری موٹروے ملتان سے سکھر کا راستہ استعمال کریں۔
دوسری جانب دریائے چناب میں شیر شاہ کے مقام پر شگاف سے مزید 8 ہزار گھر اور 30 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سیلابی پانی موضع سلطان پور ہمڑ، جمہور، کچور، گاگرہ مرزا پور اور بچ کے راستے سے شجاع آباد تک پھیل جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو فوری انخلا کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ملتان میں طوفانی بارش سے سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی پانی میں ڈوب گئی، تحصیل جلال پور پیر والا میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی، 100 سے زائد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری ہے، لیاقت پور کے نواحی علاقے نوروالا میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے باعث 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، بیٹ بخشو کی بستی توحید میں ریسکیو کشتی الٹنے سے بچہ ڈوب گیا جبکہ 13 افراد کو بچا لیا گیا۔
بھارت کی جانب سے بھی آبی جارحیت کا سلسلہ نہ رکا، بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا، 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، دریائے چناب نے ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں تباہی مچادی، 100 سے زائد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے، سیلابی پانی شہر کے بند تک پہنچ گیا، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، شہر کو بچانے کیلئے وہاڑی پل بند کو توڑ دیا گیا، آئندہ 12 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے، مساجد میں اعلانات کئے گئے ہیں کہ شہری علاقہ فوری خالی کردیں۔
ادھر دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں نے بھی تباہی مچا رکھی ہے، بہاولپور میں 100 کے قریب بستیاں اور موضع جات زیر آب آ گئے ہیں، سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں دریا برد ہو گئیں، منچن آباد کے مقام پر بھی ستلج سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
67 موضع جات اور بستیوں میں سیلابی کیفیت برقرار ہے، رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، کہروڑ پکا میں دریائے ستلج میں طغیانی برقرار ہے، موضع گول کا بند ٹوٹ گیا، دریائی پٹی پر 40 دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے، لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔
اوچ شریف میں دریائے چناب اور ستلج کی تباہ کاریاں جاری ہیں، درجنوں دیہات ڈوب گئے، مکانات اور دیواریں گر گئیں، بیٹ احمد، بختیاری، کچی لعل، رسول پور و دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث لوگوں کو نقل مکانی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ادھر بہاولنگر میں دریائے ستلج میں بھکاں پتن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، موضع کوٹ لنگاہ، لشکر چوک ،مومیکا، توگیرہ اور عاکوکا میں پانی مزید آبادیوں میں داخل ہو گیا، دریائی بیلٹ سے ملحقہ 145 موضع متاثر ہوئے ہیں، سینکڑوں بستیاں، آبادیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہو چکی ہیں۔
دریائی بیلٹ سے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد فلڈ ریلیف کیمپس خیمہ بستیوں، شاہراہوں، کھلے مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہیں، دریائی بیلٹ میں 34 سکولز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور جانوروں کے لئے چارے کی بھی قلت ہے۔
ادھر ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 69 ہزار کیوسک ہے، اسی طرح دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے۔
سیلابی ریلے پنجاب سے سندھ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں، گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ
محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 34 ہزار 34 کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گڈو بیراج کی طرح سکھر بیراج پر بھی درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 74 ہزار 800 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 59 ہزار 50 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سکھر بیراج کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے
سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہو گی، پانی کی سطح میں کمی کے لیے سکھر بیراج کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے ہیں، بارشوں کے باعث سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں پانی کی سطح کو کم کر دیا گیا۔

ادھر دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 43 ہزار 494 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 4 لاکھ 34ہزار 292 کیوسک ہے، بیگاری سندھ فیڈر اور گھوٹکی فیڈر کو بند رکھا گیا ہے، ڈیزرٹ پٹ فیڈر کو 9200 کیوسک پانی دیا گیا ہے۔

موضوعات : chinabfloodriversatluj
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water
تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Rain-related incidents in Khyber Pakhtunkhwa 2 dead, 3 injured.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

2 ستمبر , 2026
Devastating floods in Nepal, death toll reaches 939, thousands missing
تازہ ترین

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 939 تک پہنچ گئیں، ہزاروں افراد لاپتا

1 ستمبر , 2026
Torrential rain in Rawalpindi, Islamabad, twin cities under water, army called in
تازہ ترین

راولپنڈی ،اسلام آباد میں طوفانی بارش ،جڑواں شہر زیر آب ، فوج طلب

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
کراچی: آج مون سون کا بڑا سپیل برسنے کو تیار، 100 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع

کراچی: آج مون سون کا بڑا سپیل برسنے کو تیار، 100 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔