جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین 2

کراچی: آج مون سون کا بڑا سپیل برسنے کو تیار، 100 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع

11 مہینے پہلے
A A
کراچی: آج مون سون کا بڑا سپیل برسنے کو تیار، 100 ملی میٹر سے زائد بارش متوقع
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز ) سندھ میں مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسلا دھار سے شدید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد میں بارش کے 4 سے 6 سپیل متوقع ہیں جن میں بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔غیر معمولی موسم کا نظام ہے جو بھارت کی جانب سے سندھ میں ڈپریشن یا ڈیپ ڈپریشن کی صورت میں داخل ہو رہا ہے اور اس کا راستہ بھی غیر واضح اور پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے بارش کی شدت مختلف علاقوں میں متغیر رہ سکتی ہے۔
شدید بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملیر ندی میں بھی گزشتہ روز سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جو طویل عرصے سے خشک رہی تھی۔
موسمی صورتحال کے باعث جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں، یونیورسٹی انتظامیہ نے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام کلاسز آن لائن لی جائیں گی۔
وائس چانسلر کے مطابق طلبہ اور سٹاف کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، ننگی تاروں اور گہرے پانی والے مقامات سے دور رہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

موضوعات : karachimonsoonspellurbanflood
ShareSend

متعلقہ خبریں

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پاکستان

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

24 جولائی , 2026
Fazlur Rehman should withdraw his statement regarding the martyrs Sharjeel Memon.
تازہ ترین

فضل الرحمان شہداء سے متعلق بیان واپس لیں ،شرجیل میمن

16 جولائی , 2026
Dr. Akash murder case Key revelations by arrested suspects
تازہ ترین

ڈاکٹر آکاش قتل کیس،گرفتار ملزموں کے اہم انکشافات

16 جولائی , 2026
Anmol alias Pinky asks for objectionable clothing, Jail Superintendent tells court
تازہ ترین

انمول عرف پنکی قابل اعتراض لباس مانگتی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کا عدالت میں بیان

11 جولائی , 2026
State Bank's foreign exchange reserves increase by $611 million.
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

3 جولائی , 2026
Prime Minister pays tribute to security forces for thwarting attack on Rangers camp.
تازہ ترین

وزیراعظم کا رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

28 جون , 2026
اگلی خبر
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 جولائی , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 جولائی , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 جولائی , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 جولائی , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English