جمعرات , 15 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تیرتے ایٹمی بجلی گھروں اورجوہری توانائی پر چلنے والے بحری جہاز

2 مہینے پہلے
A A
Floating nuclear power plants and nuclear-powered ships
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا نے توانائی اور بحری تجارت کے شعبے میں ایک نئی سمت کی جانب قدم بڑھا دیا۔۔سمندر میں تیرتے ایٹمی بجلی گھر۔۔ اور جوہری توانائی سے چلنے والے تجارتی بحری جہاز کی تیاری پر غور شروع کر دیا گیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا مستقبل میں بندرگاہیں صرف بحری تجارت کا مرکز نہیں بلکہ ایٹمی توانائی کے مراکز بھی بن جائیں گی؟

امریکا میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے تجارتی اور بحری استعمال کی جانب اہم پیش رفت سامنے آگئی۔۔ٹیکساس کی پورٹ آف کارپس کرسٹی اور جوہری بحری ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی کمپنی کور پاور کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت بندرگاہ میں سمندری جوہری ٹیکنالوجی کے مستقبل کا جائزہ لیا جائے گا۔مطالعے میں خاص طور پر دو اہم امکانات پر غور ہوگا۔پہلا۔۔ سمندر میں تیرتا ہوا ایٹمی بجلی گھر۔ایسا پلانٹ بندرگاہ اور قریبی علاقوں کو مسلسل اور قابلِ اعتماد بجلی فراہم کرسکتا ہے۔دوسرا۔۔ جوہری توانائی سے چلنے والے تجارتی بحری جہاز۔مطالعے میں یہ دیکھا جائے گا کہ مستقبل میں ایسے جہازوں کے لیے بندرگاہ میں داخلے، لنگراندازی اور معمول کی سرگرمیوں کے لیے کس قسم کے حفاظتی اور انتظامی اقدامات درکار ہوں گے۔

پورٹ حکام کے مطابق توانائی اور عالمی تجارت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے مستقبل کی ٹیکنالوجی کے لیے آج سے تیاری ضروری ہے۔کور پاور کے مطابق تیرتے ایٹمی بجلی گھروں کے لیے موزوں مقامات، بجلی کے گرڈ سے رابطے، ماحولیاتی تقاضوں، ریگولیٹری منظوری اور طویل مدتی آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔جبکہ جوہری تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ بحری راستوں، بندرگاہ میں داخلے اور لنگراندازی کے قابلِ اعتماد نظام پر توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے طاقتور ترین ایئرکرافٹ کیریئرز میں کون سب سے آگے؟

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن بھی اس عمل کا حصہ ہے۔ پورٹ آف کارپس کرسٹی اتھارٹی کے مطابق امریکی بندرگاہوں میں تیرتے ایٹمی بجلی گھروں اور سول جوہری بحری جہازوں کی ممکنہ میزبانی کے لیے تکنیکی، ماحولیاتی اور حفاظتی تقاضوں کا جائزہ لیا جائے گا۔تاہم۔۔ ابھی یہ منصوبہ صرف ابتدائی مطالعاتی مرحلے میں ہے۔نہ کسی مخصوص مقام کا انتخاب ہوا ہے۔۔نہ کسی ری ایکٹر ٹیکنالوجی یا کمپنی کی منظوری دی گئی ہے۔۔نہ تعمیر یا سرمایہ کاری کا فیصلہ ہوا ہے۔۔اور نہ ہی جوہری بجلی گھر یا جوہری تجارتی جہازوں کی تعیناتی کی اجازت دی گئی ہےیعنی امریکا فی الحال ایٹمی بحری مستقبل کا نقشہ تیار کر رہا ہے۔۔

اگر یہ ٹیکنالوجی عملی شکل اختیار کرتی ہے تو آنے والے برسوں میں سمندر میں صرف بحری جہاز ہی نہیں۔۔ تیرتے ہوئے ایٹمی بجلی گھر بھی دنیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرتے نظر آسکتے ہیں۔

موضوعات : flotingnucllearships
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan condemns Houthi militia attacks on commercial ships.
تازہ ترین

پاکستان کی حوثی ملیشیا کے تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت

19 ستمبر , 2026
Which is the most powerful aircraft carrier in the world
تازہ ترین

دنیا کے طاقتور ترین ایئرکرافٹ کیریئرز میں کون سب سے آگے؟

27 اگست , 2026
48 ships safely pass through the Strait of Hormuz
تازہ ترین

آبنائے ہرمز سے 48 جہاز بحفاظت گزر گئے

29 جون , 2026
Dredging project completed at Karachi Port, paving the way for arrival of large ships
تازہ ترین

کراچی پورٹ میں ڈریجنگ منصوبہ مکمل، بڑے بحری جہازوں کی آمد کی راہ ہموار

15 جون , 2026
The world's largest floating city, with a capacity to house 80,000 people
تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا شہر، 80 ہزار افراد کی رہائش کی گنجائش

8 جون , 2026
ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت میں مدد کیلئے امدادی منصوبہ آج شروع ہو گا،امریکی فوج
اہم ترین 2

ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت میں مدد کیلئے امدادی منصوبہ آج شروع ہو گا،امریکی فوج

4 مئی , 2026
اگلی خبر
The preliminary report on the PIMS incident will be presented to the Prime Minister today Azam Nazeer Tarar.

سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش ہوگی،اعظم نذیر تارڑ

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی

15 اکتوبر , 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

15 اکتوبر , 2026
پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

15 اکتوبر , 2026
اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

15 اکتوبر , 2026
Cold drinks, energy drinks, vapes and cigarettes banned in educational institutions in Punjab

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، گولا گنڈا اور ویپ پر پابندی

15 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔