منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا شہر، 80 ہزار افراد کی رہائش کی گنجائش

4 مہینے پہلے
A A
The world's largest floating city, with a capacity to house 80,000 people
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا کے سب سے بڑے تیرتے ہوئے شہر فریڈم شپ کا منصوبہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ۔ منصوبے کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ منفرد سمندری شہر مستقبل میں 80 ہزار افراد کو رہائش، تعلیم، صحت، کاروبار اور تفریح کی تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کر سکے گا۔

فریڈم شپ کو روایتی کروز شپ کے بجائے سمندر میں مستقل طور پر متحرک شہر قرار دیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے مطابق یہ دیوہیکل جہاز تقریباً ایک میل لمبا، 800 فٹ چوڑا اور 30 منزلہ ہوگا، جبکہ اس کا وزن 20 لاکھ گراس ٹن سے زیادہ ہوگا۔

منصوبے کے مطابق اس تیرتے ہوئے شہر میں رہائشی اپارٹمنٹس، دفاتر، اسکول، کالج، اسپتال، بینک، شاپنگ سینٹرز، عجائب گھر، کنسرٹ ہال، واٹر پارک، ایکویریم، نائٹ کلب اور 15 ہزار نشستوں پر مشتمل اسپورٹس اسٹیڈیم بھی موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ جہاز پر آٹھ ہیلی پیڈز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ آمدورفت کو آسان بنایا جا سکے۔

منصوبہ سازوں کا کہنا ہے کہ یہاں رہنے والے افراد صرف سیاحت ہی نہیں کریں گے بلکہ تعلیم حاصل کریں گے، ملازمتیں کریں گے، کاروبار چلائیں گے اور اپنی روزمرہ زندگی اسی تیرتے ہوئے شہر میں گزار سکیں گے۔

فریڈم شپ کی رفتار تقریباً 8 میل فی گھنٹہ سے زائد ہوگی اور یہ ہر دو سال میں دنیا کا ایک مکمل چکر لگائے گا۔ چونکہ اس کا حجم غیرمعمولی ہوگا، اس لیے یہ عام بحری جہازوں کی طرح ہر بندرگاہ پر نہیں رکے گا بلکہ مسافروں اور سامان کی نقل و حمل فیری بوٹس، چھوٹے جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی جائے گی۔

منصوبے کے حامیوں کے مطابق فریڈم شپ میں جدید ہائبرڈ پروپلشن سسٹم، توانائی کی بچت، پانی کی ری سائیکلنگ اور فضلے کے جدید انتظامی نظام شامل ہوں گے تاکہ ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جا سکے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے تیرتے ہوئے شہر کو مسلسل بجلی، پانی، خوراک، کولنگ سسٹم اور فضلہ تلف کرنے کے لیے بھاری وسائل درکار ہوں گے، جس سے ماحولیاتی چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔

فریڈم شپ کا تصور پہلی بار 1990 کی دہائی میں امریکی انجینئر نارمن نکسن نے پیش کیا تھا، تاہم مالی اور تکنیکی مسائل کے باعث منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ اب فریڈم کروز لائن انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو راجر ایم گوچ اس منصوبے کو دوبارہ آگے بڑھا رہے ہیں۔

منصوبے کی ابتدائی لاگت تقریباً 16 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ اگر مطلوبہ سرمایہ حاصل ہو گیا تو تعمیراتی کام انڈونیشیا میں شروع کیا جائے گا اور اسے مکمل ہونے میں تین سے چار سال لگ سکتے ہیں۔

فریڈم شپ کو مستقبل کے شہروں کا تصور قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ فی الحال ایک پرکشش خیال اور بلند و بالا دعوؤں سے آگے نہیں بڑھ سکا۔

موضوعات : #flogintcityfloting
ShareSend

متعلقہ خبریں

Floating nuclear power plants and nuclear-powered ships
تازہ ترین

تیرتے ایٹمی بجلی گھروں اورجوہری توانائی پر چلنے والے بحری جہاز

28 اگست , 2026
Asia rules the roost among the world's best digital nomad cities
تازہ ترین

دنیا کے بہترین ڈیجیٹل نومیڈ شہروں میں ایشیا کا راج

25 اگست , 2026
Liechtenstein – a small yet extremely wealthy country located in the heart of Europe.
تازہ ترین

لیختین شٹائن ۔یورپ کے دل میں واقع چھوٹا مگر امیر ترین ملک

30 جولائی , 2026
The most important city in Israel has been wiped out!
تازہ ترین

اسرائیل کا سب سے اہم شہر صفحہ ہستی سے مٹ گیا!

28 مارچ , 2026
اگلی خبر
Afghanistan suffers humiliating defeat in one-off Test against India

افغانستا ن کو بھارت کے ہاتھوں واحد ٹیسٹ میں عبرتناک شکست

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

12 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

ترکیہ میں مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

12 اکتوبر , 2026
ریاض کے ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

ریاض کے ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

12 اکتوبر , 2026
امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی

امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی

12 اکتوبر , 2026
سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

12 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔