منگل , 1 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گیس کے 12 سلیب ختم کرکے یکساں ٹیرف لانے کی تیاری

1 دن پہلے
A A
گیس کے 12 سلیب ختم کرکے یکساں ٹیرف لانے کی تیاری
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )حکومت نے گیس کے موجودہ 12 سلیب پر مشتمل ٹیرف نظام ختم کرکے تمام صارفین کے لیے یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے گیس ٹیرف اصلاحات کے لیے تجاویز تیار کرلی ہیں، جن کے تحت اوسط گیس ٹیرف ایک ہزار 708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

نئے نظام میں محفوظ اور کم آمدن والے صارفین کو کم نرخ پر گیس فراہم کرنے کے بجائے آمدن کی بنیاد پر براہِ راست مالی معاونت دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ہدفی سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے ہدفی سبسڈی کے لیے 162 ارب روپے جاری کرنے کی سمری متعلقہ فورم کو بھجوا دی ہے۔

مجوزہ یکساں ٹیرف کا اطلاق گھریلو صارفین کے ساتھ سی این جی، سیمنٹ، کمرشل اور صنعتی صارفین پر بھی ہوگا۔ اس اقدام سے زیادہ نرخ ادا کرنے والے صنعتی، کمرشل اور سیمنٹ صارفین کو نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ نظام میں مختلف صارفین سے تقریباً 160 ارب روپے کی کراس سبسڈی حاصل کی جاتی ہے، جس کے ذریعے کم نرخ پر گیس استعمال کرنے والے صارفین کو سہولت دی جاتی ہے۔ نئے نظام میں کراس سبسڈی ختم کرکے آمدن کی بنیاد پر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے نئے گیس ٹیرف نظام کو جنوری 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ اس معاملے کو ستمبر اور اکتوبر 2026 میں آئی ایم ایف کے چوتھے جائزے کے دوران بھی زیرِ بحث لائے جانے کا امکان ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے گیس و ایندھن کے پرانے واجبات، ایل این جی ٹیرف، ایف بی آر میں زیرِ التوا سیلز ٹیکس ریفنڈز اور گیس چوری و نقصانات سے متعلق معاملات حل کرنے کے لیے بھی اقدامات کی سفارش کی ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت
اہم ترین 3

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

31 اگست , 2026
جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب
اہم ترین 2

جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب

31 اگست , 2026
منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے
پاکستان

منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

31 اگست , 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی
اہم ترین

مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی

31 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Iranian President in Kyrgyzstan.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان میں ایرانی صدر سے ملاقات

31 اگست , 2026
Rawalpindi's 124-year-old railway track comes back to life, train trial runs after a century
تازہ ترین

راولپنڈی کا 124 سال پرانا ریلوے ٹریک پھر زندہ ہوگیا، ایک صدی بعد ٹرین کی آزمائشی آمدورفت

31 اگست , 2026
اگلی خبر
آر ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث رات کو 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

آر ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث رات کو 3 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

31 اگست , 2026
جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب

جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب

31 اگست , 2026
منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

31 اگست , 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی

مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی

31 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Iranian President in Kyrgyzstan.

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان میں ایرانی صدر سے ملاقات

31 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In