جمعرات , 15 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیا کے طاقتور ترین ایئرکرافٹ کیریئرز میں کون سب سے آگے؟

2 مہینے پہلے
A A
Which is the most powerful aircraft carrier in the world
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا میں فوجی طاقت کا توازن صرف میزائلوں، لڑاکا طیاروں یا جدید ہتھیاروں سے نہیں ناپا جاتا، بلکہ سمندر میں موجود ایسے دیوہیکل طیارہ بردار بحری جہاز بھی کسی ملک کی عسکری طاقت کی اہم علامت ہیں، جو اپنے ساتھ درجنوں جنگی طیارے لے کر ہزاروں کلومیٹر دور تک کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دنیا کے طاقتور ترین ایئرکرافٹ کیریئرز کی نئی درجہ بندی جاری کر دی گئی، جس میں امریکا بدستور سب سے آگے ہے، جبکہ چین تیزی سے اپنی بحری طاقت بڑھا رہا ہے۔ بھارت، برطانیہ، فرانس اور جاپان بھی اس فہرست میں نمایاں ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا کا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ موجود ہے۔تقریباً ایک لاکھ ٹن وزنی اور 337 میٹر طویل یہ ایئرکرافٹ کیریئر دو ایٹمی ری ایکٹرز سے چلتا ہے اور 30 ناٹ سے زیادہ رفتار حاصل کر سکتا ہے۔اس کی سب سے بڑی خاصیت جدید برقی کیٹپلٹ نظام ہے، جو جنگی طیاروں کو انتہائی تیزی سے فضا میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فورڈ کلاس کیریئر کو ایک دن میں 160 پروازیں مسلسل ایک ماہ تک آپریٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر ایک دن میں 270 تک پروازیں بھی کی جا سکتی ہیں۔دوسرے نمبر پر امریکا ہی کا نِمِٹز کلاس ہے۔اس کلاس کے دس ایئرکرافٹ کیریئرز امریکی بحری طاقت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ایک نِمِٹز کلاس جہاز تقریباً 97 ہزار ٹن وزنی اور 333 میٹر طویل ہے اور اس پر 60 سے 70 تک طیارے موجود ہو سکتے ہیں۔
تیسری پوزیشن چین کے جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان نے حاصل کی ہے۔چین نے فوجیان کو نومبر 2025 میں اپنے بحری بیڑے کا حصہ بنایا۔یہ جے 15 ٹی اور جدید جے 35 جنگی طیاروں کے علاوہ کے جے 600 نگرانی طیارے بھی آپریٹ کر سکتا ہے۔چوتھے نمبر پر برطانیہ کا کوئین الزبتھ کلاس ہے۔ایچ ایم ایس کوئین الزبتھ اور ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز اس کلاس کے دو طیارہ بردار بحری جہاز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پورٹ میں ڈریجنگ منصوبہ مکمل، بڑے بحری جہازوں کی آمد کی راہ ہموار

یہ تقریباً 65 ہزار ٹن وزنی ہیں اور ایف 35 بی جنگی طیارے آپریٹ کرتے ہیں۔پانچویں پوزیشن فرانس کے ایٹمی طاقت سے چلنے والے چارلس ڈیگال کو دی گئی ہے۔یہ تقریباً 42 ہزار 500 ٹن وزنی ہے اور امریکا کے علاوہ دنیا کا واحد ایٹمی طیارہ بردار بحری جہاز ہے جو فکسڈ ونگ ریڈار طیارے آپریٹ کرتا ہے۔اس کے فضائی بیڑے میں رافیل ایم جنگی طیارے اور ای ٹو سی ہاک آئی نگرانی کے طیارے شامل ہیں۔چھٹے نمبر پر چین کا شان ڈونگ، ساتویں نمبر پر امریکا کے یو ایس ایس امریکا اور یو ایس ایس ٹرپولی، آٹھویں نمبر پر چین کا لیاؤننگ، نویں نمبر پر بھارت کا آئی این ایس وکرانت جبکہ دسویں پوزیشن جاپان کے ازومو کلاس کے بحری جہازوں کو دی گئی ہے۔

بھارت کا آئی این ایس وکرانت تقریباً 45 ہزار ٹن وزنی ہے اور مستقبل میں فرانسیسی رافیل ایم طیاروں کی شمولیت سے اس کی جنگی صلاحیت مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

موضوعات : #aircraftcarrierships
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan condemns Houthi militia attacks on commercial ships.
تازہ ترین

پاکستان کی حوثی ملیشیا کے تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت

19 ستمبر , 2026
Indonesia's first aircraft carrier departs from Italy; to join the naval fleet in September.
تازہ ترین

انڈونیشیا مسلم ممالک میں پہلا بحری بیڑا رکھنے والا ملک بن گیا

29 اگست , 2026
Floating nuclear power plants and nuclear-powered ships
تازہ ترین

تیرتے ایٹمی بجلی گھروں اورجوہری توانائی پر چلنے والے بحری جہاز

28 اگست , 2026
48 ships safely pass through the Strait of Hormuz
تازہ ترین

آبنائے ہرمز سے 48 جہاز بحفاظت گزر گئے

29 جون , 2026
Dredging project completed at Karachi Port, paving the way for arrival of large ships
تازہ ترین

کراچی پورٹ میں ڈریجنگ منصوبہ مکمل، بڑے بحری جہازوں کی آمد کی راہ ہموار

15 جون , 2026
ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت میں مدد کیلئے امدادی منصوبہ آج شروع ہو گا،امریکی فوج
اہم ترین 2

ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت میں مدد کیلئے امدادی منصوبہ آج شروع ہو گا،امریکی فوج

4 مئی , 2026
اگلی خبر
Maryam Nawaz visits the headquarters of a prominent Chinese dairy company in Xinjiang.

مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی

15 اکتوبر , 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

15 اکتوبر , 2026
پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

15 اکتوبر , 2026
اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

15 اکتوبر , 2026
Cold drinks, energy drinks, vapes and cigarettes banned in educational institutions in Punjab

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، گولا گنڈا اور ویپ پر پابندی

15 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔