میکسیکو(پاک ترک نیوز )فیفا صدر جیانی انفانٹینو نے مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈ کپ کروانے کا عندیہ دے دیا۔کہتے ہیں 2026 ورلڈ کپ کے بعد متعلقہ کمیٹیاں اس تجویز کا جائزہ لیں گی۔
فیفا صدر نے کہا 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ سو فیصد کامیاب رہا ہے۔ تمام براعظموں کی ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، چھوٹی ٹیموں کو بھی موقع ملنا چاہیے۔
فیفا صدر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ صرف یورپ اور جنوبی امریکا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔ ہر ملک کو ورلڈ کپ میں شرکت کا خواب دیکھنے کا حق ملنا چاہیے۔
جیانی انفانٹینو نے کہا کہ چھوٹے ممالک کو ورلڈ کپ میں موقع نہ ملا تو ان کی ترقی رک جائے گی۔ دنیا بھر میں فٹبال کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ ،پہلے سیمی فائنل میں فرانس اور سپین جبکہ دوسرے میں انگلینڈ اور ارجنیٹنا مد مقابل آئیں گے
امریکی صدر سے رابطے کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیفا کے صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے تقریباً روزانہ رابطہ رہتا ہے۔ امید ہے ورلڈ کپ فائنل میں ٹرمپ کے ساتھ مل کر ٹرافی پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میزبان ملک کے صدر اور فیفا صدر کی مشترکہ ٹرافی پیش کرنے کی روایت رہی ہے۔












