نیو یارک ( پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں دنیا کی دو مضبوط ٹیمیں ارجنٹینا اور سپین اتوار اور پیر کی درمیانی شب عالمی چیمپئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ سپین نے فرانس کو مات دے کر ٹائٹل مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ دونوں ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور اب شائقین کو ایک سنسنی خیز فائنل کی امید ہے۔
ارجنٹینا کی نظریں اپنے عالمی اعزاز میں مزید اضافہ کرنے پر ہیں، جبکہ سپین دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ دونوں ٹیموں کے پاس عالمی معیار کے کھلاڑی موجود ہیں، جس کے باعث فائنل کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور سخت مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب تیسری پوزیشن کے لیے فرانس اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں شکست کے بعد دونوں ٹیمیں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کرنے کی خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
فٹبال ماہرین کے مطابق فائنل میں ارجنٹینا کی جارحانہ حکمت عملی اور سپین کی مضبوط دفاعی و پاسنگ گیم کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جبکہ دنیا بھر میں کروڑوں شائقین اس تاریخی میچ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔












