سان فرانسسکو ( پاک ترک نیوز) فیفاورلڈکپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کا غیر متوقع طور پر شاندار کھیل، ٹاپ آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔
پہلا کوارٹر فائنل 10جولائی کو فرانس اور مراکش کے درمیان ہوگا، دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین اور بیلجیئم 11جولائی کو آمنے سامنے ہوں گے۔
بارہ جولائی کو دو میچ ہوں گے،، انگلینڈ اور ناروے کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل،، آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹرزلینڈ اور دفاعی چیمپین ارجنٹینا مدمقابل ہوں گے۔
دوسری جانب مصر نے ارجنٹینا کے خلاف میچ میں متنازع فیصلوں پر ریفریز کے خلاف فیفا میں باضابطہ شکایت درج کرا دی، ذمہ دار ریفری اور دیگر کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: میسی کے نام ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ
مصر نے الزام لگایا ہے کہ سنگین غلطیاں اور دوہرا معیار اپنایا گیا، متعدد مواقع پر ویڈیو ریویو سے گریز کیا۔
مصر کے کوچ کا کہنا ہے اہم گول منسوخ اور پنالٹی نہ دے کر میچ کا رُخ ارجنٹینا کے حق میں بدل دیا گیا۔












