لندن ( پاک ترک نیوز) تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 253رنز کے بڑے مارجن سے شکست سے دوچار کردیا ، سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے دورے پر موجود کیوی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 209رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور نیوزی لینڈ نے یہ میچ 253رنز سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے ۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 391رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 291رنز ہی بنا سکی تھی ۔ دوسری اننگز میں کیوی ٹیم نے 362رنز سکور کئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستا ن کو بھارت کے ہاتھوں واحد ٹیسٹ میں عبرتناک شکست
انگلش ٹیم 462رنز کے ہدف کے تعاقب میں 290رنز ہی بنا سکی ۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوئے روٹ نے 77رنز سکور کئے جبکہ ہیری بروک 58رنز بنا سکے ۔کیوی فاسٹ بائولر میٹ ہینری کو میچ میں 11وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115رنز سے ہرایا تھا ۔سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 25جون سے شروع ہو گا ۔












