ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بنگلہ دیش میں الیکشن اور بھارت کا درد سر

8 مہینے پہلے
A A
Elections in Bangladesh and India's headache
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

بنگلہ دیش میں 12فروری کے پارلیمانی انتخابات کے قریب آتے ہی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران تیزی سےخراب ہونے والے تعلقات بھارتی پنڈتوں کے لئے درد سر بن گئے ہیں ۔
پانچ دہائیوں سے ایک دوسرے کے قریبی اتحادی ہمسایہ ملکوں کے درمیان یہ دراڑ 2024 میں بنگلہ دیش کی سابق رہنما شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد شدت اختیار کر گئی۔ جو بھارت فرار ہو گئی تھیں اور اب انہیں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے واپس آنے کے بجائے جلاوطنی میں رہنے پر ڈھاکہ کی تنقید کا سامنا ہے۔


بھارتی را اور عوامی لیگ کے کارندوں کے ہاتھوں یکے بعد دیگر دو طالب علم رہنماؤں کی شہادتوں کے بعد تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ویزا آپریشنز کو باہمی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، اور کھیلوں میں تناؤ پھیل گیا ہے، بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور ورلڈ کپ کے میچوں کو غیر جانبدار مقامات پر منتقلی چاہتا ہے۔
بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے بھارت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے سیاسی استحکام برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ مگر بھارت کی ہندوتوا پرست مودی حکومت نے حسینہ کی حوالگی یا ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو بھارتی سرزمین سے بنگلہ دیشی سیاست میں مداخلت سے روکنے کی درخواستوں سے انکار کردیا ہے۔ جبکہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر سیاسی موقع پرستی اور غلط معلومات کی مہم کا الزام لگایا ہے
بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر حملے انتخابی سیاست میں خاص طور پر مغربی بنگال اور آسام میں ایک فلیش پوائنٹ بن گئے ہیں۔
اس مرتبہ بنگکہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بظاہر دو سابقہ حلیفوںمرحومہ خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی) اور جماعت اسلامی کے درمیان مقابلہ متوقع ہے ۔ کیونکہ ملک میں پہلی مرتبہ جماعت اسلامی اس جیسی دیگر قدامت پسند دینی جماعتوں کو عروج ملا ہے۔ تاہم 300پارلیمانی نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں کامیابی کے لئے درکار 151نشستوں کی دوڑ میں بی این پی اپنی مد مقابل جماعتوں سے آگے ہے۔


عوامی لیگ کے بنگلہ دیش کی سیاست سے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان بنگلہ دیش کے آنے والے انتخابات میں متوقع طور پر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے جماعتوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔ جن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی سر فہرست ہے۔یہی وجہ ہے کہ تعلقات کی مخدوش حالت کے باوجود خالدہ ضیا کی وفات پرمرحومہ کے صاحبزادے طارق رحمان سے تعزیت کے لئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکردوڑتے ہوئے ڈھاکہ پہنچے۔ مگر اسکا کیا ہو کہ بی این پی کا جھکاؤ ہمیشہ پاکستان کی جانب رہا ہے۔اور اس وقت دونوں بھائیوں کے تعلقات ہر آنے والے دن میں نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
بھارت کا درد سر یہ ہے کہ سیاسی تبدیلیوں، گھریلو دباؤ اور بنگلہ دیش میں بڑھتے ہوئے اسلامی اور بھارت مخالف اثر و رسوخ کے درمیان ساڑھے چار ہزار کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد رکھنے والےتاریخی طور پر قریبی پڑوسی کے ساتھ تعلقات کوکیسے سنبھالا جائے۔

موضوعات : bangladeshdhakaelecationindiaprotest
ShareSend

متعلقہ خبریں

Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.
تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان
پاکستان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026
Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.
تازہ ترین

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
Proposal to improve financial regulations and workforce for the expansion of nuclear energy in India.
تازہ ترین

بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

3 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami's call for a shutter-down strike against the petroleum levy markets closed in some areas, open in others.
اہم ترین 3

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال ،کہیں بازار بند ،کہیں کھلے

3 ستمبر , 2026
کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی ،حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی ،حافظ نعیم الرحمان

2 ستمبر , 2026
اگلی خبر
سلامتی کونسل کا اجلاس: امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر شدید الزامات

سلامتی کونسل کا اجلاس: امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر شدید الزامات

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔