ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سلامتی کونسل کا اجلاس: امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر شدید الزامات

5 مہینے پہلے
A A
سلامتی کونسل کا اجلاس: امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر شدید الزامات
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک: (پاک ترک نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں امریکا اور ایران کے درمیان شدید سفارتی تناؤ کھل کر سامنے آ گیا، جہاں دونوں جانب سے سخت اور غیر معمولی بیانات دیے گئے۔اجلاس میں امریکی نمائندے نے ایران میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایرانی حکومت کے اقدامات کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ راستے زیرِ غور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بڑے پیمانے پر عوامی ردِعمل موجود ہے اور امریکا ان شہریوں کے بنیادی حقوق کی حمایت کرتا رہے گا۔ امریکی مندوب نے واضح کیا کہ موجودہ امریکی قیادت صرف بیانات تک محدود نہیں بلکہ عملی فیصلے لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امریکی موقف کے جواب میں ایرانی وفد نے سخت ردِعمل دیا۔ ایران کے نائب مستقل مندوب نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں، تاہم اگر اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایران میں حالات کو جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ بیرونی دباؤ اور مداخلت کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ایرانی نمائندے کا کہنا تھا کہ ملک کو منظم تشدد اور دہشت گردی کا سامنا رہا ہے، جسے عالمی میڈیا میں یک طرفہ انداز میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ ایران دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں اور اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا۔اجلاس کے دوران دیگر عالمی طاقتوں نے بھی امریکی پالیسی پر سوالات اٹھائے۔
پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے اور تمام تنازعات کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہونا چاہیے۔
روسی نمائندے نے کہا کہ ایران کے خلاف خوف کی فضا پیدا کی جا رہی ہے اور بیرونی عناصر خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
چین نے خبردار کیا کہ عالمی نظام میں طاقت کے زور پر فیصلے قبول نہیں کیے جا سکتے، جبکہ فرانس نے ایران میں گرفتار مظاہرین کے حوالے سے انسانی حقوق پر زور دیا۔سلامتی کونسل کے اس اجلاس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے دباؤ اور ممکنہ خطرات کو مزید نمایاں کر دیا ہے، جبکہ دنیا بھر کی نظریں اب امریکا اور ایران کے اگلے اقدامات پر جمی ہوئی ہیں۔

موضوعات : iranSecurity councilUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ایران سے جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
اہم ترین 3

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ایران سے جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

4 جون , 2026
ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ
اہم ترین

ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ

4 جون , 2026
The enemy has been defeated by Iran on the battlefield, says Iranian Supreme Leader
تازہ ترین

دشمن میدانِ جنگ میں ایران سے شکست کھا چکا ہے،ایرانی سپریم لیڈر

4 جون , 2026
پابندیوں ،جنگ سے جو حاصل نہیں ہوا وہ مزید جنگ سے حاصل نہیں ہو گا ،عباس عراقچی
اہم ترین 2

پابندیوں ،جنگ سے جو حاصل نہیں ہوا وہ مزید جنگ سے حاصل نہیں ہو گا ،عباس عراقچی

3 جون , 2026
Heated debate on Iran policy in the US Senate, criticism of Marco Rubio
تازہ ترین

امریکی سینیٹ میں ایران پالیسی پر گرما گرم بحث،مارکو روبیو پر تنقید

3 جون , 2026
US Treasury Department imposes new sanctions on Iran
تازہ ترین

امریکی محکمہ خزانہ کی ایران پر نئی پابندیاں

3 جون , 2026
اگلی خبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
Petrol cheaper by Rs 4 per liter, diesel price unchanged

پٹرول 4روپے لٹر سستا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

6 جون , 2026
دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔