مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر میں مہاجرین کی بارہ مخصوص برقرار رہیں گی یا نہیں ،، سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں صدارتی ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ۔
چیف جسٹس راجہ سعید اکرام کی سربراہی میں فل کورٹ ریفرنس پر کل سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے آل پارٹیز صدور، ارکان اسمبلی اور اہم فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔
وائس چیئرمین بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار اور صدر ہائی کورٹ بار بھی طلب کیے گئے۔ صدارتی ریفرنس پر تحریری جوابات جمع کرانے کی آخری تاریخ آج شام 5 بجے مقرر ہے،ریفرنس میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا مہاجرین نشستیں آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کی جا سکتی ہیں۔کیا عوامی دباؤ یا احتجاج کے ذریعے آئینی شقوں میں تبدیلی ممکن ہے؟کیا اسمبلی اپنی مدت کے اختتام سے قبل بنیادی آئینی اصولوں میں ترمیم کر سکتی ہے؟












