منگل , 1 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور میں 119 کنال پر ٹیک پارک بنانے کا فیصلہ، اربوں روپے کی آمدن متوقع

50 منٹس پہلے
A A
Decision made to build a tech park on 119 kanals in Lahore; billions of rupees in revenue expected.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ایل ڈی اے نے فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب تقریباً 119 کنال اراضی پر جدید ٹیک پارک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق اندرونی مارکیٹ ریسرچ رپورٹس میں اس اراضی کو آئی ٹی اور دیگر متعلقہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد یہاں ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے کا بڑا مرکز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کے مطابق منصوبے میں نجی شعبے کو بھی سرمایہ کاری کا موقع دیا جائے گا۔ مختلف سائز کے کمرشل پلاٹس تیار کیے جائیں گے جبکہ ٹیک پارک میں جدید سہولیات کے ساتھ مختص پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زمین کی قدرتی کولنگ شیلڈ کمزور پڑنے لگی، برف پگھلنے سے عالمی درجہ حرارت بڑھنے کا خطرہ

یہ وہی اراضی ہے جہاں ماضی میں سبزی اور فروٹ منڈی قائم تھی۔ ایل ڈی اے نے یہ تقریباً 119 کنال زمین 1978 میں ماڈل ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سے خریدی تھی، جس کے بعد یہاں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ قائم کی گئی۔ماحولیاتی مسائل کے باعث ایل ڈی اے نے 2011 میں منڈی کو فیروزپور روڈ، کوٹ لکھپت سے کاہنہ منتقل کردیا تھا۔ منڈی کی منتقلی کے دوران 103 دکانداروں کو دکانوں کے ڈھانچوں، منتقلی اور دیگر نقصانات کی مد میں 76 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد معاوضہ ادا کیا گیا، جبکہ باقی اراضی لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت حکومت نے تقریباً ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے میں حاصل کی۔بعد ازاں مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے اس اراضی میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔ دسمبر 2021 میں ایل ڈی اے نے مکمل 119 کنال اراضی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو دو ارب روپے سے زائد میں اسپتال کی تعمیر کے لیے دینے کی منظوری دی تھی، تاہم محکمہ مقررہ رقم ادا نہ کرسکا۔

بعد میں جنوری 2023 میں سابق وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے تقریباً 57 کنال اراضی مفت فراہم کرکے 100 بستروں کا اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا، لیکن یہ منصوبہ بھی عملی شکل اختیار نہ کرسکا۔اب ایل ڈی اے نے اسی زمین کے لیے ٹیک پارک سٹی کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبے کے تحت تقریباً 50 کنال اراضی کمرشل استعمال کے لیے مختص کی گئی ہے، جبکہ تقریباً 1.12 کنال سرکاری عمارت، 6.17 کنال پارکس اور تقریباً 60 کنال پارکنگ اور سڑکوں کے لیے مختص ہوگی۔منصوبے میں ایک، آٹھ اور 15 کنال کے پلاٹس رکھے گئے ہیں۔ ان پلاٹس پر گراؤنڈ پلس پانچ منزلہ، یعنی 72 فٹ تک اور گراؤنڈ پلس چھ منزلہ، یعنی 90 فٹ تک عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔ایل ڈی اے کے مطابق منصوبے کے تحت پلاٹس کی پہلی نیلامی 14 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ باقی پلاٹس کی نیلامی 2027 اور 2028 میں مرحلہ وار کی جائے گی۔

ایل ڈی اے کو پلاٹس کی نیلامی سے مجموعی طور پر تقریباً 13 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے آمدن کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول پمپ اور فوڈ آؤٹ لیٹ کے لیے جگہ لیز پر دینے کی نیلامی سے تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ روپے آمدن متوقع ہے۔

موضوعات : lahoreldatecpark
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
اہم ترین 3

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

28 اگست , 2026
Lahore Action taken against illegal internet service provider, one person arrested
تازہ ترین

لاہور،غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

25 اگست , 2026
Punishment for past crimes cannot be given according to new law, Lahore High Court
تازہ ترین

ماضی کے جرم کی سزا نئے قانون کے مطابق نہیں دی جاسکتی، لاہور ہائیکورٹ

25 اگست , 2026
Lahore High Court's significant ruling against the disconnection of domestic electricity connections.
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے خلاف اہم فیصلہ

24 اگست , 2026
Major action by the Education Minister regarding alleged corruption worth Rs 6 billion in Punjab University Town III.
تازہ ترین

پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں 6 ارب روپے کی مبینہ کرپشن، وزیر تعلیم کا بڑا ایکشن

24 اگست , 2026
Nawaz Sharif visits various areas of Lahore, inspects development works.
تازہ ترین

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ

21 اگست , 2026
اگلی خبر
Islamabad High Court seeks response to petition seeking regulation of social media use by children under 16.

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں

Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
Using water as a political weapon is unacceptable; adherence to international agreements is essential Prime Minister

پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا ناقابل قبول، عالمی معاہدوں پر عمل ضروری ہے: وزیراعظم

1 ستمبر , 2026
Islamabad High Court seeks response to petition seeking regulation of social media use by children under 16.

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

1 ستمبر , 2026
Decision made to build a tech park on 119 kanals in Lahore; billions of rupees in revenue expected.

لاہور میں 119 کنال پر ٹیک پارک بنانے کا فیصلہ، اربوں روپے کی آمدن متوقع

1 ستمبر , 2026
Increase in the number of foreign tourists in Gilgit-Baltistan.

گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

1 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔