لاہور(پاک ترک نیوز)لاہور کے علاقے مزنگ میں موٹر سائیکل سوار شہری کا سکوٹی پر سوار لڑکی پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موقع پر موجود شہریوں نے مداخلت کر کے متاثرہ لڑکی کی جان بچائی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ،ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ ،3نوجوان جاں بحق ،ایک شدید زخمی
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے لڑکی کو حراساں کیا، گالم گلوچ کی اور اس کے بال کھینچ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شدید تشدد کے نتیجے میں لڑکی کی ناک کی ہڈی متاثر ہوئی ہے جبکہ چہرے پر بھی شدید زخم آئے ہیں۔












