بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کی جنوب مشرقی ایشیا تک رسائی کے لیے بنائی جانے والی وسیع نئی نہری راہداری توقع سے پہلے کھولے جانے کا امکان ہے۔چینی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی اہم پنگلو کینال اپنے تعمیراتی کام کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ، ستمبر سے آزمائشی آپریشن شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے تحت پہلی بحری تجارتی راہداری چین کے اندرونی علاقوں کو آزاد تجارتی بندرگاہ ہینان سے جوڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا واٹر کوریڈور ،134کلو میٹر لمبی نہر کا منصوبہ
پنگلو کینال، جو صدیوں میں چین کا سب سے بڑا آبی منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے، نہر 134 کلومیٹر طویل ہوگی۔ یہ نہر جنوبی صوبے گوانگشی کے دارالحکومت ناننگ کو خلیجِ ٹونکن، جسے چین میں بیبو گلف کہا جاتا ہے، سے ملائے گی۔
منصوبے کا مقصد چین کے کم ترقی یافتہ اندرونی علاقوں کو عالمی بحری تجارتی راستوں تک تیز اور آسان رسائی فراہم کرنا، مقامی صنعت کو فروغ دینا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیا ) کے ساتھ تجارت کو مزید مضبوط بنانا ہے، جو چین کی سب سے بڑی برآمدی منڈی سمجھی جاتی ہے۔












