اتوار , 18 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

2 مہینے پہلے
A A
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کے جدید ٹائپ 076 جنگی بحری جہاز نے حتمی سمندری آزمائشوں کا مرحلہ شروع کردیا ہے، جبکہ اسی دوران چین کا جدید جی جے 21 اسٹیلتھ ڈرون بھی ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق ٹائپ 076 بحری جہاز، جسے سیچوان کا نام دیا گیا ہے، کا وزن تقریباً 40 ہزار ٹن ہے اور جسامت کے اعتبار سے یہ روایتی ایمفی بیئس اسالٹ شپ اور چھوٹے طیارہ بردار بحری جہاز کے درمیان دکھائی دیتا ہے۔

سیچوان کو فوجیوں، لینڈنگ کرافٹ، بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم اس جہاز کی سب سے اہم خصوصیت اس کا الیکٹرو میگنیٹک ایئرکرافٹ لانچ سسٹم ہے۔ عام طور پر ایمفی بیئس اسالٹ بحری جہاز ہیلی کاپٹروں اور عمودی یا مختصر فاصلے سے ٹیک آف کرنے والے طیاروں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔لیکن چینی بحری جہاز سیچوان کے فلائٹ ڈیک میں ایک کیٹاپلٹ نصب کیا گیا ہے، جو امریکی بحریہ کے جدید فورڈ کلاس طیارہ بردار بحری جہازوں کے EMALS نظام سے مشابہ تصور کیا جاتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے روایتی فکسڈ وِنگ طیارے بھی بحری جہاز سے لانچ کیے جاسکتے ہیں جو عمودی انداز میں ٹیک آف نہیں کرسکتے۔اسی وجہ سے دفاعی ماہرین اسے روایتی ایمفی بیئس اسالٹ شپ کے بجائے ’’ڈرون کیریئر‘‘ قرار دینے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

چین کے نئے جی جے 21 اسٹیلتھ ڈرون کی دوبارہ موجودگی نے اس جنگی بحری جہاز کی صلاحیتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق چین ممکنہ طور پر ٹائپ 076 کو چھوٹے نگرانی کرنے والے ڈرونز کے بجائے بڑے بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کررہا ہے۔اگر یہ تصور عملی شکل اختیار کرلیتا ہے تو سیچوان ایک ایسے بحری پلیٹ فارم میں تبدیل ہوسکتا ہے جو ایک ہی وقت میں فوجی دستوں کی منتقلی، ایمفی بیئس آپریشنز، ہیلی کاپٹر آپریشنز اور بڑے جنگی ڈرونز کی فضائی کارروائیوں کی صلاحیت رکھتا ہو۔

چین کی جانب سے ٹائپ 076 کی حتمی آزمائش اور جی جے 21 اسٹیلتھ ڈرون کی بیک وقت منظرعام پر آمد نے خطے میں بیجنگ کی بغیر پائلٹ فضائی جنگی صلاحیتوں اور بحری طاقت میں تیزی سے اضافے کی جانب نئی توجہ مبذول کرادی ہے۔

موضوعات : #chinadrone
ShareSend

متعلقہ خبریں

Germany refuses to purchase American combat drone
تازہ ترین

جرمنی کا امریکی جنگی ڈرون خریدنے سے انکار

17 اکتوبر , 2026
Drone flight at an altitude of 34,000 feet
تازہ ترین

34ہزار فٹ کی بلندی پر ڈرون کی پرواز

11 اکتوبر , 2026
US military begins recruiting drone pilots
تازہ ترین

امریکی فوج میں ڈرون پائلٹوں کی بھرتی شروع

10 اکتوبر , 2026
New center in the UK for drone procurement and control
تازہ ترین

برطانیہ میں ڈرونز کی خریداری اور کنٹرول کے لیے نیا مرکز

9 اکتوبر , 2026
Food will come from the sky, drones will deliver it to your door in just five minutes
تازہ ترین

آسمان سے آئے گا کھانا، ڈرون صرف پانچ منٹ میں آپ کے دروازے پر

6 اکتوبر , 2026
China establishes new military academies to prepare for drone and artificial intelligence warfare
تازہ ترین

چین میں ڈرون اور مصنوعی ذہانت کی جنگی تیاری کے لیے نئی فوجی درسگاہیں قائم

5 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
NASA's plan to send three helicopters to Mars

ناسا کا مریخ پر3ہیلی کاپٹر بھیجنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑھیں

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

17 اکتوبر , 2026
پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے،ہیری بروک

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے،ہیری بروک

17 اکتوبر , 2026
FBR's failure, decision to form new tax collection agency

ایف بی آر کی ناکامی،نئی ٹیکس وصولی ایجنسی بنانے کا فیصلہ

17 اکتوبر , 2026
قومی ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے ،شاہین شاہ آفریدی

قومی ٹیم کی تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے ،شاہین شاہ آفریدی

17 اکتوبر , 2026
وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد

وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد

17 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔