نیو یارک ( پاک ترک نیوز) لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے کی خصوصی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فوری طور پر فیول ریلیف اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
حکومتی فیصلے کے بعد پرانی موٹر سائیکلیں اور رکشے چلانے والے افراد بھی وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو اسکیم میں نئی کیٹیگریز کی شمولیت کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔












