منگل , 3 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کا جنگی جہاز سے اڑنے والا اسٹیلتھ ڈرون، دشمن کے ریڈار بے بس؟

3 گھنٹے پہلے
A A
China’s carrier-based stealth drone rendering enemy radar helpless
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) جنگ کا میدان بدلنے والا ہے! اب نہ پائلٹ کی جان خطرے میں، نہ ہر حملے کے لیے مہنگا میزائل داغنے کی ضرورت۔ چین نے سمندر میں ایسا جدید اسٹیلتھ ڈرون آزمانے کا دعویٰ کیا ہے، جو جنگی جہاز سے اڑ سکتا ہے، دشمن کی جاسوسی کر سکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اہداف کو نشانہ بھی بنا سکتا ہے! نام ہے جی جے 21! آخر اس ڈرون میں ایسا کیا ہے جو دنیا کی بحری طاقتوں کی توجہ حاصل کر سکتا ہے؟ دیکھیے یہ رپورٹ!

سمندر کی لہریں، جنگی جہاز کا عرشہ، اور پھر ایک ایسا ڈرون جو ریڈار کی نظروں سے بچتے ہوئے دشمن کے دفاعی نظام تک پہنچنے کے لیے تیار ہے!چین کے جدید ترین جی جے 21 اسٹیلتھ ڈرون نے اپنے نئے بحری جنگی جہاز سچوان سے اڑان بھرنے اور واپس اترنے کا تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ پیش رفت چین کی بحری جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے۔جی جے 21 کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ریڈار کے لیے اس کا سراغ لگانا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس کی پروں جیسی منفرد ساخت اور خصوصی فضائی راستہ اسے کم نمایاں بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ یعنی دشمن کے فضائی دفاعی نظام کے لیے ایک نیا چیلنج!چینی دفاعی ماہر ژانگ شوئی فینگ کے مطابق اس کا ڈیزائن طویل پرواز کے لیے مؤثر بنایا گیا ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ دور دراز اہداف تک پہنچ کر جاسوسی اور حملے کے مشن انجام دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلک جاوید فیک ویڈیو کیس، لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

مہنگے میزائل کی طرح ہدف کی طرف داغ کر اسے ضائع نہیں کرنا پڑتا۔ جی جے 21 واپس آ کر دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے ذریعے کم لاگت والے گائیڈڈ بم بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یوں مسلسل جنگی کارروائیوں کے اخراجات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔اور سب سے اہم بات! یہ ڈرون انسانی پائلٹ والے لڑاکا طیاروں کے ساتھ مل کر دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے جیسے پیچیدہ مشن انجام دینے کے لیے بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔چین کا جنگی جہاز سچوان الیکٹرومیگنیٹک کیٹپلٹ جیسی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو طیاروں اور ڈرونز کو بحری جہاز سے لانچ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

موضوعات : chinadroneradar
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اہم ترین 3

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

2 نومبر , 2026
The Middle East should not become a battleground for global powers, Xi Jinping
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ عالمی طاقتوں کی کشمکش کا میدان نہ بنے، شی جن پنگ

2 نومبر , 2026
The Sultan of the Sultanate of Oman’s historic visit to China
تازہ ترین

سلطنتِ عمان کے سلطان کا چین کا تاریخی دورہ

2 نومبر , 2026
Israeli drone strikes in Gaza 8 Palestinians, including children, killed; several wounded.
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے، بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

2 نومبر , 2026
Houthi militia's missile and drone attack on Saudi Arabia thwarted
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا میزائل اور ڈرون حملہ ناکام

2 نومبر , 2026
چین کے سونے، نکل اور دیگر اہم معدنیات کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
تازہ ترین

چین کے سونے، نکل اور دیگر اہم معدنیات کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

1 نومبر , 2026
اگلی خبر
Taliban supreme leader Hibatullah Akhundzada is among 33 individuals globally who restrict press freedom.

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ عالمی سطح پر صحافت کی آزادی محدود کرنے والی 33 شخصیات میں شامل

یہ بھی پڑھیں

The number of nuclear reactors under construction worldwide has reached 79.

دنیا بھر میں زیر تعمیر جوہری ری ایکٹرز کی تعداد 79 ہوگئی

3 نومبر , 2026
AFC Asian Cup 2027 scheduled to be held in Saudi Arabia has been postponed

سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 ملتوی

3 نومبر , 2026
Russia's new Flynn cruise missile on public display for the first time

روس کا نیا فلین کروز میزائل پہلی  بارمنظرِ عام پر

3 نومبر , 2026
Decision to change the name of GC University Lahore

جی سی یونیورسٹی لاہور کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

3 نومبر , 2026
حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ نے پولیس کی دوبارہ تحقیقات مسترد کردیں، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ نے پولیس کی دوبارہ تحقیقات مسترد کردیں، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

3 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔