لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا مقدمہ درج ، ،وفاقی وزیر یا سکیورٹی اسٹاف مدعی نہ بنا ،پولیس نے اپنی مدعیت میں پرچہ درج کیا
مقدمہ نامعلوم کار سوار کے خلاف درج کیا گیا، گرفتار کیے جانے والے ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا۔مقدمے میں غلفت، لاپرواہی، دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ میں کہیں بھی وفاقی وزیر عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا ذکر نہیں، مقدمہ ڈیفنس اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالحمید کی مدعیت میں درج کیا گیا
یہ بھی پڑھیں: ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں زلزلہ
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے موقع سے چار خول برآمد کئے، ڈیفنس موڑ پر ون فائیو کال پر ہوائی فائرنگ کرنے والے کار سوار کو روکا، کار سوار نے ملازمین کو خوفزدہ کرنے کے لئے فائرنگ کی، زگ زیگ کرتے بیریئر توڑا۔












