تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مغربی ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 13 منٹ پر آیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے تہران یونیورسٹی کے ایرانی سیسمولوجیکل سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوزران کے قریب واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفاورلڈکپ2026 فائنل میں شکست پر میسی آبدیدہ
زلزلے کا مرکز کوزران سے 17 کلو میٹر جبکہ صوبائی دارالحکومت کرمانشاہ سے تقریباً 65 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔












