لاڑکانہ ( پاک ترک نیوز) سول لائن تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی ہیں۔مقتولین کے ورثا کے مطابق واقعہ پرانے زمینی تنازع کا شاخسانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تربت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔












