منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برکس وزرائے خارجہ اجلاس مشترکہ اعلامیہ کے بغیر بے نتیجہ ختم

4 مہینے پہلے
A A
BRICS Foreign Ministers' Meeting Ends Inconclusively Without Joint Declaration
Share on Facebookwhatsapp

نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) بھارت میں ہونے والا برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس مشترکہ اعلامیہ جاری کیے بغیر بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ دو روزہ اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ ایران جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر شدید اختلافات بتایا جا رہا ہے۔
نئی دہلی میں ہونے والے برکس اجلاس میں میزبان بھارت کے علاوہ متحدہ عرب امارات، ایران، روس، چین، جنوبی افریقا اور برازیل کے وزرائے خارجہ شریک تھے۔
اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ جنگ، آبنائے ہرمز کی صورتحال، بحری تجارت، علاقائی سلامتی اور عالمی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایران چاہتا تھا کہ برکس کھل کر امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کا نام لیے بغیر الزام عائد کیا کہ ایک رکن ملک نے اعلامیے کے بعض حصوں کو روک دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران نے موجودہ جنگ میں صرف امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا چاہے وہ اڈے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر موجود ہوں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایرانی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اماراتی نائب وزیر خارجہ خلیفہ شاہین المرر نے ایران پر الزام لگایا کہ اس نے 28 فروری سے اماراتی شہری تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری راستوں میں رکاوٹیں پیدا کیں۔
چیئرمین بیان میں جلد آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کے سفارتی حل، علاقائی خودمختاری کے احترام، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور عالمی بحری تجارت کے تحفظ پر زور دیا گیا۔

موضوعات : #bricsindia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Proposal to improve financial regulations and workforce for the expansion of nuclear energy in India.
تازہ ترین

بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

3 ستمبر , 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت
اہم ترین 3

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

31 اگست , 2026
Shanghai Cooperation Organization Summit Xi Jinping, Modi, and Putin to share the same table.
تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، شی جن پنگ، مودی اور پیوٹن ایک میز پر ہوں گے

29 اگست , 2026
ہاکی ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

19 اگست , 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا
اہم ترین 3

کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا

15 اگست , 2026
بھارت کے لیے 114 رافیل طیاروں کی ڈیل، فرانس کی 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش
تازہ ترین

بھارت کے لیے 114 رافیل طیاروں کی ڈیل، فرانس کی 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش

10 اگست , 2026
اگلی خبر
Russia's nuclear missile with a range of 35,000 kilometers is ready, a warning to the world

35ہزار کلو میٹر تک مار،روس کا ایٹمی میزائل تیار،دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی

یہ بھی پڑھیں

Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Major Punjab 'Ice' dealer killed in alleged police encounter in Faisalabad.

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، پنجاب کا بڑا آئس ڈیلر ہلاک

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Russia has launched 32 Rasvjet satellites into space, claims Ukrainian intelligence chief.

روس نے 32 راسویٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا دعویٰ

8 ستمبر , 2026
Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔