جمعرات , 13 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

49سال بعد بھی خلاء سے پیغام بھیجنے والا وائجر ون

51 منٹس پہلے
A A
Voyager One still sending messages from space after 49 years
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) انسان نے تقریباً نصف صدی قبل ایک ایسا خلائی مشن روانہ کیا تھا، جس کا مقصد صرف چند سیاروں کا مشاہدہ تھا۔

مگر وائجر ون آج بھی سفر میں ہے۔۔۔زمین سے اربوں کلومیٹر دور۔۔۔جہاں سورج کی روشنی بھی انتہائی مدھم ہوچکی ہے۔۔۔اور زمین سے بھیجا گیا ایک حکم اس تک پہنچنے میں 23 گھنٹے سے زیادہ لیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی دوری کے باوجود یہ بوڑھا خلائی جہاز آج بھی زمین کو ڈیٹا بھیج رہا ہے۔

5 ستمبر 1977۔۔۔

وہ دن جب ناسا نے وائجر ون کو خلا میں روانہ کیا۔مقصد تھا مشتری اور زحل کا مشاہدہ۔۔۔

لیکن کسی نے شاید یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ خلائی جہاز تقریباً 49 سال بعد بھی کام کررہا ہوگا۔وائجر ون اب ہیلیوسفیئر سے بھی باہر نکل چکا ہے۔۔۔

یہ انسان کا بھیجا ہوا سب سے دور خلائی جہاز ہے۔وائجر ون زمین سے اتنا دور جاچکا ہے کہ اس سے رابطہ اب لمحوں کا نہیں۔۔۔

بلکہ تقریباً دو دن کا معاملہ بن چکا ہے۔

زمین سے بھیجا گیا ریڈیو سگنل روشنی کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے اسے پہنچنے میں 23 گھنٹے سے زیادہ لیتا ہے۔۔۔

اور وائجر کا جواب واپس زمین تک آنے میں مزید 23 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔یعنی انجینئرز کوئی حکم بھیجیں تو یہ جاننے کے لیے کہ حکم کامیاب ہوا یا نہیں۔

تقریباً دو دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔اور نومبر 2026 میں وائجر ون زمین سے تقریباً ایک نوری دن کے فاصلے پر پہنچ جائے گا۔

اس وقت روشنی کی رفتار سے سفر کرنے والے ریڈیو سگنل کو بھی وائجر تک پہنچنے میں پورے 24 گھنٹے درکار ہوں گے۔

وائجر ون تقریباً 17 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سورج سے دور ہوتا جارہا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ اتنی دور موجود یہ خلائی جہاز چل کیسے رہا ہے؟

اس کے پاس سولر پینلز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا انسان چند برسوں میں پوری کہکشاں کا سفر کر سکتا ہے؟

بلکہ توانائی کا ایک انتہائی غیر معمولی نظام موجود ہے۔

وائجر ون میں تین ریڈیو آئسوٹوپ تھرمو الیکٹرک جنریٹرز نصب ہیں۔جن میں پلوٹونیم-238 کے تابکار زوال سے پیدا ہونے والی حرارت کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

لانچ کے وقت تینوں جنریٹرز تقریباً 470 واٹ بجلی پیدا کرتے تھے۔یہ بجلی کمپیوٹر، ریڈیو، ہیٹرز اور سائنسی آلات کو چلانے کے لیے استعمال ہوتی رہی۔

مگر اب ہر سال تقریباً چار واٹ بجلی کم ہورہی ہے۔طاقت کم ہوتی گئی تو ناسا نے ایک ایک کرکے آلات بند کرنا شروع کردیے۔17 اپریل 2026 کو ایک اور سائنسی آلہ بند کردیا گیا۔۔۔تاکہ باقی نظام کو مزید عرصے تک چلایا جاسکے۔اب وائجر ون کے صرف دو سائنسی آلات فعال ہیں۔۔۔میگنیٹو میٹر، جو مقناطیسی میدان کو ناپتا ہے۔۔۔اور پلازما ویو ڈیٹیکٹر، جو خلا میں موجود انتہائی کمزور پلازما کی لہروں کا سراغ لگاتا ہے۔

اور یہاں ایک اور حیران کن حقیقت ہے۔۔۔وائجر ون اب تصویریں نہیں بھیج رہا۔اس کے کیمرے 1990 میں ہی بند کردیے گئے تھے۔آج زمین تک پہنچنے والا ڈیٹا خوبصورت خلائی مناظر نہیں۔۔۔بلکہ چند اعداد و شمار ہیں۔۔۔

جو ہمیں بتاتے ہیں کہ سورج سے بہت دور، بین النجمی خلا میں ماحول کیسا ہے۔

وائجر ون کا مواصلاتی نظام آج کے جدید موبائل فون کے مقابلے میں انتہائی معمولی لگتا ہے۔یہ تقریباً 160 بِٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے سائنسی معلومات زمین تک پہنچاتا ہے۔اور اربوں کلومیٹر دور سے آنے والے اس انتہائی کمزور سگنل کو زمین پر ناسا کے بڑے ڈیپ اسپیس نیٹ ورک اینٹیناز وصول کرتے ہیں۔یہاں ایک دلچسپ غلط فہمی بھی دور کرنا ضروری ہے۔اکثر وائجر کی توانائی کو ’’کار کی بیٹری‘‘ سے تشبیہ دی جاتی ہے۔۔۔لیکن حقیقت میں یہ ایک بیٹری نہیں۔اس میں تین بڑے ریڈیو آئسوٹوپ جنریٹرز ہیں۔۔۔جن کا مجموعی وزن لانچ کے وقت تقریباً 113 کلوگرام تھا۔یعنی یہ عام گاڑی کی بیٹری نہیں۔۔۔بلکہ پلوٹونیم کی حرارت سے مسلسل بجلی بنانے والا ایک ایسا نظام ہے جس نے تقریباً نصف صدی تک اس خلائی جہاز کو زندہ رکھا۔

ناسا کے مطابق وائجر ون ممکنہ طور پر 2036 تک زمین سے رابطے میں رہ سکتا ہے۔۔۔لیکن سائنس کے آلات اس سے پہلے ایک ایک کرکے بند ہوسکتے ہیں۔یعنی وائجر ون کی زندگی کی کوئی ایک مقررہ آخری تاریخ نہیں۔ہر اضافی دن۔۔۔ہر اضافی سگنل۔۔۔اور ڈیٹا کا ہر نیا پیکٹ ایک کامیابی ہے۔وائجر ون نے 1979 میں مشتری اور 1980 میں زحل کو دیکھا۔۔۔پھر انسان کے بنائے ہوئے کسی بھی خلائی جہاز سے کہیں زیادہ دور نکل گیا۔یہ اب سورج کے گرد ہمارے فوری ماحول سے بھی باہر۔۔۔بین النجمی خلا میں سفر کررہا ہے۔تقریباً نصف صدی پرانا یہ خلائی مسافر اب بھی زمین کو ایک انتہائی کمزور ریڈیو سگنل بھیج رہا ہے۔اور شاید وائجر ون کی سب سے بڑی کہانی یہ نہیں کہ وہ خلا میں کتنا دور جاچکا ہے۔۔۔بلکہ یہ ہے کہ 49 سال گزرنے کے باوجود۔۔۔ اس کی آواز ابھی تک خاموش نہیں ہوئی۔

موضوعات : #vanger1sapce
ShareSend

متعلقہ خبریں

Can a human travel across the entire galaxy in a few years
تازہ ترین

کیا انسان چند برسوں میں پوری کہکشاں کا سفر کر سکتا ہے؟

28 جولائی , 2026
A stunning view of the American city of Seattle from space.
تازہ ترین

خلاء سے امریکی شہر سیئٹل کا دلکش نظارہ

23 جولائی , 2026
اگلی خبر
Date revealed for the reopening of schools in Punjab.

پنجاب میں اسکول کب کھلیں گے ،تاریخ سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی

13 اگست , 2026
Significant increase in salaries and perks of superior court judges.

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

13 اگست , 2026
Date revealed for the reopening of schools in Punjab.

پنجاب میں اسکول کب کھلیں گے ،تاریخ سامنے آ گئی

13 اگست , 2026
Voyager One still sending messages from space after 49 years

49سال بعد بھی خلاء سے پیغام بھیجنے والا وائجر ون

13 اگست , 2026
Basmati rice trade mark Australian court also rejects Indian appeal

باسمتی چاول کا ٹریڈ مارک ۔آسٹریلوی عدالت نے بھی بھارتی اپیل مسترد کر دی

13 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔