نیو یارک ( پاک ترک نیوز) دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والے صارفین کے تمام 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔بلوم برگ کے مطابق 29 اکتوبر کو ہونے والے سائبر حملے میں بٹ کوائن سمیت متعدد معروف اور کم معروف کرپٹو کرنسیاں چوری ہوئی تھیں۔ امریکی حکومت اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے اس حملے کا الزام شمالی کوریا پر عائد کیا تھا۔بائننس کے مطابق چوری ہونے والے بعض کم معروف ڈیجیٹل ٹوکنز کی دوبارہ خریداری اور بحالی میں زیادہ وقت لگا، تاہم جمعرات تک تمام متاثرہ کرپٹو اثاثے مکمل طور پر بحال کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بائننس نے صارفین کے چوری شدہ 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کرپٹو اثاثے بحال کر دیئے
کمپنی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے چوری شدہ تمام اثاثوں کی واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے کو کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی بڑی سائبر چوری قرار دیا گیا ہے۔











