لاہور ( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا گیا۔
تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ سے ڈراپ کئے جانے کے بعد سابق باؤلر تنویر احمد نے دونوں کو ریٹائرمنٹ پر غور کا مشورہ دے دیا ہے۔
سابق کھلاڑی تنویر احمد نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دینے پر غور کرنا چاہئے۔
تنویر احمد نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی قدر باقی نہیں رہی تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سوچنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے اس حوالے سے ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے۔ انہوں نے موجودہ ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات کا اظہا ر کیا۔












